پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی نظر آئی اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 592 کا اضافہ ہوا۔

تیزی کے رجحان کے باعث 100 انڈیکس 42 ہزار 940 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے آغاز میں مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا اور انڈیکس 42 ہزار 324 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچا، تاہم اس کے بعد تیزی کے رجحان آخر تک جاری رہا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’مارکیٹ میں آج تیزی ممکنہ طور پر مقامی سرمایہ کاروں کی طرف سے غیر ملکی خریداروں کے سائے میں کھو جانے کے ڈر کی وجہ سے دیکھی گئی۔‘

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس میں 586 پوائنٹس کی کمی

رپورٹ میں کہا گیا کہ ’سرمایہ کاروں نے طاہر القادری کے ماڈل ٹاؤن سانحے کے معاملے پر دھرنے کے بجائے عارضی احتجاج کے اعلان کو بھی مثبت طور پر لیا۔‘

مجموعی طور پر 16 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 7 ارب 22 کروڑ روپے رہی۔

سب سے زیادہ کاروبار سیمنٹ کے شعبے میں 2 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا ہوا، جس کے بعد کمرشل بینکس اور ٹرانسپورٹ کے شعبے نمایاں رہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں