اگر تو آپ کو ہیری پوٹر سیریز پسند ہے تو اس کی 'نئی فلم' آپ ضرور دیکھنا چاہیں گے اور اچھی بات یہ ہے کہ اسے آپ مفت اور ابھی نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

ہیری پوٹر سیریز کے رائٹس رکھنے والے اسٹوڈیو وارنر برادرز کی منطوری سے ہیری پوٹر کا ان آفیشل ہیری پوٹر پریکوئیل کو ریلیز کردیا گیا ہے جو کہ اس سیریز کے ولن والڈیمورٹ کے اوپر مبنی ہے۔

فلم ' والڈیمورٹ: اوریجنز آف دی ہائیر' پچاس منٹ پر مبنی ہے جس میں گریشیا میک لیگن یعنی گریفنڈر کے وارث کو دکھایا گیا ہے جو ٹام ریڈل کو تلاش کررہا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : 'ہیری پوٹر' کی کاسٹ، تب اور اب

اس فلم میں ماضی کے فلیش بیک، کاسٹیومز، اسپیشل ایفیکٹس اور خوبصورت سیٹس کا امتزاج نظر آتا ہے۔

2016 میں ٹرائی اینگل فلم پروڈکشن نے کک اسٹارٹر پر فنڈنگ شروع کی تھی مگر وارنر برادرز کی جانب سے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر اسے ختم کرنا پڑا۔

خوش قسمتی سے جون 2017 میں ڈائریکٹر Gianmaria Pezzato سے معاہدہ کرلیا اور اس فلم کو غیر منافع بخش بنیادوں پر ریلیز کیا گیا۔

اس فلم میں بیان کیا گیا ہے کہ ایک طالبعلم ٹام ریڈل کس طرح والڈیمورٹ بن جاتا ہے اور ہوگورٹ سے نکلنے کے بعد اتنے برسوں تک اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے، جو اصل سیریز میں بیان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہیری پوٹر سیریز کے مداحوں کے لیے خوش خبری

ویسے توقع ہے کہ مستقبل قریب میں اس حوالے سے آفیشل فلم میں بھی سامنے آسکتی ہے۔

ویسے یہ فلم ضرور مفت ہے جسے یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں