ہونڈا کی جانب سے نئی سی بی 300، 2018 موٹرسائیکل آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

اس موٹرسائیکل کی پہلی جھلک گزشتہ سال اٹلی میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران پیش کی گئی تھی اور اب جاپانی کمپنی نے اسے سب سے پہلے تھائی لینڈ میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اس موٹرسائیکل کا ڈیزائن کمپنی کی نیو اسپورٹس کیفے کانسیپٹ سے متاثر ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور فیچرز کی بھرمار موجود ہے۔

مزید پڑھیں : ہونڈا کی نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں

اس کی باڈی کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنایا گیا ہے۔

اس سے ہٹ کر اس موٹرسائیکل میں ایل سی ڈی انسٹرمنٹ پینل دیا گیا ہے جس کے ذریعے مفید معلومات حاصل کی جاسکے گی۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

اس میں ٹیل لائٹ اور ٹرن انڈیکٹر، انجن آر پی ایم، ایندھن کا لیول اور گئیر پوزیشن انڈیکٹر وغیر موجود ہیں۔

سی بی 300 آر میں 41 ایم ایم اپ سائیڈ ڈاﺅن فرنٹ فورکس اور سیون اسٹیپ ایڈجسٹ ایبل رئیر مونوشاک دیئے گئے ہیں۔

اسی طرح بریک کو بھی پہلے کے مقابلے میں بہتر کیا گیا ہے۔

یہ 286 سی سی موٹرسائیکل ہے جس میں سنگل سلینڈر انجن دیا گیا ہے جو کہ 30.9 ہارس پاور رکھتا ہے، جبکہ چھ اسپیڈ گیئر باکس دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

اس کے فیول ٹینک میں 10 لیٹر پٹرول کی گنجائش ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل ٹینک کے ساتھ اس پر 300 کلومیٹر سے زیادہ تک سفر کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ

کمپنی کی جانب سے قیمت کا اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم یہ تین سے 4 ہزار ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے جسے فروری میں تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کے بعد یہ کن ممالک میں دستیاب ہوگی، اس حوالے سے بھی کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں