سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مختلف سوغاتوں کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔

جیسے گلاب جامن یا گرما گرم گاجر کا حلوہ وغیرہ، مگر اس موسم کے دوران یہ بھی خیال رکھنا چاہئے کہ منہ چلانے کے لیے ایسی سوغاب کا انتخاب کریں جو کہ جسم کے لیے نقصان دہ نہ ہو۔

تِلوں کے لڈو تو آپ نے دیکھیں ہی ہوں گے جو کہ سردیوں کے دوران گلی کوچوں میں عام ملتے ہیں۔

اگر وہ پسند نہیں تو اس کے فوائد جان لیں جو کافی حیران کن ہیں۔

مزید پڑھیں : تلوں کے تیل کے 6 حیران کن فوائد

جسمانی وزن میں کمی

تِلوں کے لڈو جسمانی وزن میں کمی مدد دیتے ہیں کیونکہ تِلوں میں چربی گھلانے کی خصوصیات ہوتی ہیں جو جسمانی وزن کو کم کرتی ہیں۔

بڑھاپے کی رفتار سست کرے

یہ لڈو زنک سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ایک کیمیکل کولیگن کی پیداوار بڑھانے والا جز ہے جس سے عمر بڑھنے سے طاری ہونے اثرات زائل ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیں بڑھاپا جلد طاری نہیں ہوتا جبکہ جلد کو بھی ہموار رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روزانہ 4 بادام کھانے کے یہ فائدہ جانتے ہیں؟

کینسر سے تحفظ

یہ سوغات اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو کینسر کی روک تھام کرتے ہیں جبکہ جسمانی دفاعی نظام کو بہتر کرتے ہیں جو جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ اجزاءکو خارج کرتا ہے۔

بلڈ پریشر کے لیے مفید

چونکہ اس لڈو میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، تو اسی لیے بلڈ کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

آئرن سے بھرپور

اگر تو خون کی کمی کے شکار ہیں تو ان لڈوﺅں میں موجود آئرن اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے بہت مفید ہے۔

جوڑوں کے امراض سے تحفظ

کاپر اور دیگر اجزاءتِلوں کے لڈو کو جوڑوں کے امراض کی شکایت میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اس میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کے بھربھرے پن کی شکایت کم کرتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں