پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ مکمل

19 جنوری 2018

نیوزی لینڈ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میچ میں 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 5-0 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مارٹن گپٹل کی سنچری اور روس ٹیلر کی ففٹی سے تقویت پاتے ہوئے میزبان ٹیم نے 271 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی صورتحال گزشتہ چار میچوں سے مختلف نہ تھی اور 57 رنز پر کپتان سرفراز احمد سمیت پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

حارث سہیل اور شاداب خان نے نصف سنچریوں کے ساتھ ساتھ سنچری شراکت قائم کی اور ٹیل اینڈرز نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا لیکن ان تمام کی یہ کاوش ابتدائی کھلاڑیوں کی غیر ذمے داری کا ازالہ نہ کر سکی اور پاکستان کو میچ میں 15 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم کو سیریز میں 5-0 سے کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز کولن منرو اور مارٹن گپٹل نے اپنی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر اچھا آغاز فراہم کیا— فوٹو: اے ایف پی

روس ٹیلر اور مارٹن گپٹل نے تیسری وکٹ کیلئے 112 رنز م شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی

ہاتھ میں گیند لگنے کے بعد فہیم اشرف کو طبی امداد فراہم کرنا پڑی— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل عمدہ فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سنچری اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی

59 رنز بنانے والے روس ٹیلر کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

فہیم اشرف کیوی بلے باز ٹام لیتھم کو آؤٹ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں3— فوٹو: اے ایف پی

اننگز کے اختتام پر کیوی بلے باز کولن ڈی گرینڈ ہوم اور ٹم ساؤدھی واپس پویلین لوٹ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم لگاتار پانچویں میچ میں ناکام ہوئے اور سیریز میں مجموعی طور پر صرف 31 رنز بنا سکے— فوٹو: اے ایف پی

نصف سنچری کی تکمیل پر شاداب خان سجدہ شکر ادا کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے اسپیڈ اسٹار لوکی فرگیوسن باؤنڈری لائن پر موجود بچوں کو آٹو گراف دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

حارث سہیل نے لگاتار دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکور کی اور شاداب کے ساتھ چھٹی وکٹ کیلئے 105 رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی

عامر یامین اور بقیہ ٹیل اینڈرز نے ٹیم کو شکست کی رسوائی سے بچانے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش بھی ناکافی ثابت ہوئی— فوٹو: اے ایف پی

سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی افسردہ کھڑے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

سیریز میں کلین سوئپ کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی