باہلو بلی ہیرو بھی 2018 میں ہی شادی کریں گے

20 جنوری 2018
انوشکا شیٹھی اور پربھاس کی جوڑی کو پسند کیا جاتا ہے—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
انوشکا شیٹھی اور پربھاس کی جوڑی کو پسند کیا جاتا ہے—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’باہو بلی 2‘ کے ہیرو پربھاس ویسے تو 2017 میں پورا سال خبروں کی زینت بنے رہے۔

تاہم 2018 میں بھی وہ خبروں میں ہی رہیں گے، کیوں کہ یہ خبریں پھر سے تیز ہونے لگی ہیں کہ وہ رواں برس دیگر بولی وڈ ستاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شادی رچانے والے ہیں۔

پربھاس کی شادی کی خبریں بھی 2017 سے گردش میں ہیں، تاہم پورے سال میں اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

لیکن اب تیلگو زبان کے سپر اسٹار پربھاس کے چچا نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ’باہو بلی‘ ہیرو رواں برس شادی رچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شردھا کپور باہو بلی ہیرو کی ہیروئن بنیں گی
مداح چاہتے ہیں کہ پربھاس انوشکا سے شادی کرے—فائل فوٹو: انڈیا ٹی وی نیوز
مداح چاہتے ہیں کہ پربھاس انوشکا سے شادی کرے—فائل فوٹو: انڈیا ٹی وی نیوز

انڈیا ٹوڈے کے مطابق پربھاس کے چچا اور تیلگو فلموں کے معروف اداکار کرشنم راجو نے اس بات کی تصدیق کردی کہ ’باہو بلی‘ ہیرو 2018 میں ہی شادی کریں گے۔

کرشنم راجو نے 20 جنوری کو اپنی سالگرہ منائی، اور اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ پربھاس رواں برس ہی شادی کریں گے۔

پربھاس کے چچا نے ان کی شادی سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ 2018 ان کے بھتیجے کی شادی کا سال ہے۔

کرشنم راج کا مزید کہنا تھا کہ پربھاس بھی شادی کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: باہو بلی سے متعلق حیران کن انکشافات
دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام
دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

رپورٹرز نے کرشنم راج سے سوال کیا کہ پربھاس کی دلہن کون بنے گی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب انڈیا ڈاٹ کام نے اپنی خبر میں بتایا کہ پربھاس کی شادی کی تصدیق ہونے کے بعد ان کے مداح انوشکا شیٹھی کو ان کی ہونے والی دلہن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

خبر کے مطابق اگر پربھاس نے انوشکا شیٹھی کے علاوہ کسی اور خاتون کو اپنا جیون ساتھی منتخب کیا تو ان کے مداحوں کے لیے یہ بری خبر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اضافی وزن، انوشکا شیٹھی اور پربھاس کی راہیں الگ الگ

خیال رہے کہ انوشکا شیٹھی اور پربھاس نے ’باہو بلی‘ سیریز سمیت کم سے کم 4 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، ان دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

دونوں نے 4 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا—فوٹو: بزنس آف سینما
دونوں نے 4 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا—فوٹو: بزنس آف سینما

تبصرے (0) بند ہیں