ایشوریا رائے کے لیے’فرسٹ لیڈیز‘ ایوارڈ

21 جنوری 2018
بھارت بھر کی 112 خواتین کو یہ ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
بھارت بھر کی 112 خواتین کو یہ ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

بولی وڈ کوئین ایشوریا رائے کے اعزازات کی فہرست میں ایک اور ایوارڈ کا اضافہ ہوگیا، انہیں بھارتی صدر نے ’ فرسٹ لیڈیز‘ کا ایوارڈ دے دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے ہندوستان بھر کی 112 خواتین کو اس ایوارڈ سے نوازا۔

جن 112 خواتین کو یہ ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے اپنی اپنی فیلڈز میں اہم کارنامے سر انجام دیے۔

مختلف شعبہ جات کی 112 خواتین کا تعلق بھی بھارت کے مختلف علاقوں سے تھا، ان میں سے بیشتر خواتین وہ تھیں جو اپنی فیلڈ کی پہلی خاتون کا اعزاز رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریا کا 'تمام مردوں' سے مقابلہ
ایوارڈ تقریب نئی دہلی کے صدارتی ہاؤس میں ہوئی—فوٹو: دکن کیرونیکل
ایوارڈ تقریب نئی دہلی کے صدارتی ہاؤس میں ہوئی—فوٹو: دکن کیرونیکل

بھارتی نشریاتی ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق ’فرسٹ لیڈیز‘ کا ایوارڈ بھارت کی پہلی ایئر فورس خاتون پائلٹ،پہلی ڈیجیٹل خاتون بینکار، پہلی اعلیٰ تعلیم یافتہ سرپنچ خاتون اور عالمی سطح پر فلمی میلے میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون سمیت 112 خواتین کو دیا گیا۔

ایوارڈ تقریب کے بعد فوٹو سیشن بھی ہوا—فوٹو: دکن کیرونیکل
ایوارڈ تقریب کے بعد فوٹو سیشن بھی ہوا—فوٹو: دکن کیرونیکل

مزید پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا کے 14 سال، متنازع کیوں؟
اداکارہ اپنے ایوارڈ کے ساتھ صدارتی محل کے باہر—فوٹو: ایشوریا کوئین انسٹاگرام
اداکارہ اپنے ایوارڈ کے ساتھ صدارتی محل کے باہر—فوٹو: ایشوریا کوئین انسٹاگرام

ایشوریا رائے کو یہ ایوارڈ مشہور عالمی فلمی فیسٹیول ’کانز‘ میں بھارت کی نمائندگی کرنے پر دیا گیا۔

وہ بھارت کی پہلی اور تاحال واحد اداکارہ ہیں جو کانز کی جیوری میں شامل ہیں۔

—فوٹو: ایشوریا کوئین انسٹاگرام
—فوٹو: ایشوریا کوئین انسٹاگرام

خیال رہے کہ ایشوریا رائے 2002 سے کانز فلمی میلے میں بطور جیوری میمبر شرکت کر رہی ہیں، 2017 میں انہیں کانز میں 15 برس مکمل ہوئے۔

—فوٹو: ایشوریا کوئین انسٹاگرام
—فوٹو: ایشوریا کوئین انسٹاگرام

یہ بھی پڑھیں: کانز ریڈ کارپٹ ایشوریا کے نام

ایشوریا رائے کو ’فرسٹ لیڈیز‘ کا ایوارڈ 18 جنوری کو دیا گیا۔

اداکارہ کی کانز میلے 2017 میں کھینچی گئی تصویر—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی کانز میلے 2017 میں کھینچی گئی تصویر—فائل فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں