کتے کو کاٹنے والا شخص گرفتار

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کتا بلاشبہ وہ جانور ہے جس کو دیکھ کر اکثر افراد ڈر جاتے ہیں اور اس جانور کے کاٹنے کے واقعات بھی سامنے آتے ہیں، مگر اس وقت کیا ہو جب کوئی انسان جواب میں اسے ہی کاٹ لے؟

جی ہاں ایسا ہی دلچسپ واقعہ امریکا میں پیش آیا۔

امریکی ریاست نیو انگلینڈ کے علاقے نیو ہیمپشائر میں یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو گرفتاری کے خلاف مزاحمت اور پولیس کے کتے کو کاٹنے کے مقدمے کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں : اگر کتا حملہ کردے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟

پولیس کے مطابق اس ملزم نے پہلے تو گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو کپڑے کے ڈھیر میں چھپانے کی کوشش کی۔

جب پولیس کے سراغ رساں کتے نے اسے ڈھونڈ کر دبوچا تو اس نے جواباً کتے کے سر پر کاٹ لیا۔

پولیس کے مطابق وہ دو افراد کو حراست میں لینا چاہتی تھی جس کے لیے وارنٹ بھی جاری کیے گئے، تاہم دونوں نے مزاحمت کی اور ان میں سے ایک نے کتے کو کاٹ لیا۔

پولیس کی جانب سے ان ملزمان کے نام بتانے سے گریز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کتوں کا انسان کے مرنے یا صحت مند ہونے سے کیا تعلق؟

تاہم بیان کے مطابق جس شخص نے کتے کے چہرے پر کاٹا اسے گرفتاری کے خلاف مزاحمت، پولیس کے سراغرساں کتے کے کام میں مداخلت اور ایک افسر پر حملے کے الزامات کے تحت مقدمے کا سامنا ہوگا۔

اس متاثرہ کتے کا نام ویڈا تھا اور اسے طبی عملے نے جسمانی طور پر محفوظ قرار دے دیا ہے جس کے بعد اس نے اپنی ذمہ داری پھر سنبھال لی۔

تبصرے (0) بند ہیں