کراچی: پولیس نے ایم بی اے کی ڈگری رکھنے والے نوجوان کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق مبینہ منشیات فروش کے پاس سے 5 کلو چرس اور 50 لاکھ روپے نقد برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کو ملنے والی خفیہ اطلاعات پر منگھوپیر کے علاقے پختون آباد میں آپریشن کیا گیا جہاں سے مبینہ ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

مزید دیکھیں: کراچی سٹی کورٹ میں منشیات کا کھلےعام استعمال

سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اورنگی عابد بلوچ نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ مبینہ ملزم معروف منشیات فروش لعل زادہ کا قریبی رشتہ دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مبینہ ملزم منشیات کے کاروبار سے آنے والے پیسے کو ’وائٹ‘ کرنے کے کام میں بھی ملوث تھا۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے گھر کے باتھ روم سے 5 کلو گرام چرس بر آمد کی گئی۔

عابد بلوچ کا کہنا تھا کہ مبینہ ملزم نے جامعہ کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور لعل زادہ کے مینیجر کے طور پر کام کر رہا تھا۔

یہ بھی دیکھیں: کراچی میں منشیات فروشوں کے کھلے عام دھندے

انھوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار سے آنے والے پیسے کو سفید کرنے کے لیے مبینہ ملزم نے پختون آباد میں ایک اسکول کھول رکھا ہے جسے وہ خود چلاتا ہے۔

ان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے 2 کروڑ روپے سے 4 کشتیاں خرید رکھی ہیں جسے وہ فشریز پر کاروبار کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں