نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کا جشن

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2018

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے کیویز کو 18 رنز سے شکست دے کر سیریز1-2 سے اپنے نام کرلی جبکہ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔

بے اوول میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے 182 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز ہی بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر مارٹن گپٹل کی طرف سے کھیلی گئی 59 رنز کی شاندان اننگز بھی کیویز ٹیم کو جتانے میں کام نہ آسکی۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور شاداب خان کی جانب سے 2 جبکہ باقی باؤلروں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے شاداب خان کو جیت کی خوشی میں گلے لگالیا — فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم کے کپتان نے شاداب خان کو جیت کی خوشی میں گلے لگالیا — فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم کے کپتان ٹرافی کے ساتھ سیلفی بنوا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم کے کپتان ٹرافی کے ساتھ سیلفی بنوا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
رمان رئیس نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹوم بروس کی وکٹ گرانے کے بعد جشن منا رہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی
رمان رئیس نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹوم بروس کی وکٹ گرانے کے بعد جشن منا رہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی
فہیم اشرف نے  کیوی ٹیم کے 
 کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد پر جوش جشن منایا — فوٹو: اے ایف پی
فہیم اشرف نے کیوی ٹیم کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد پر جوش جشن منایا — فوٹو: اے ایف پی
سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر اپنے کھلاڑیوں کو شاباشی دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر اپنے کھلاڑیوں کو شاباشی دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم میچ کے آخر میں جیت کا جشن منا رہی ہے — فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم میچ کے آخر میں جیت کا جشن منا رہی ہے — فوٹو: اے ایف پی
کیوی ٹیم کے بیٹس مین روس ٹیلر آؤٹ ہونے کے بعد واپس لوٹ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
کیوی ٹیم کے بیٹس مین روس ٹیلر آؤٹ ہونے کے بعد واپس لوٹ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم جیت کے بعد ٹرافی تھامے کھڑی ہے — فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم جیت کے بعد ٹرافی تھامے کھڑی ہے — فوٹو: اے ایف پی