کراچی کے ساحل سی ویو کے قریب بوٹ بیسن تھانے کی حدود سے تشویشناک حالت میں نرس کی لاش بر آمد کرلی گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ 50 سالہ مسرت بی بی کی لاش کو ساحل سے بر آمد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے مرنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کلفٹن توقیر محمد خان نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں دیکھے گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی: ملازمہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مقتولہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی ہیں اور کلفٹن کے مختلف گھروں میں میڈیکل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں۔

ایس پی نعیم کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقتولہ کے اہل خانہ کی درخواست پر نامعلوم شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے تحقیقات کے لیے مسرت بی بی کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: اپارٹمنٹ سے نابالغ گھریلو ملازم کی لاش برآمد

مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مسرت بی بی کلفٹن کے علاقے میں کام کے سلسلے میں گھر سے نکلی تھیں لیکن وہ پھر گھر واپسی نہیں آئیں۔

ایس پی کلفٹس کا کہنا تھا کہ پولیس مقتولہ کے مرنے کی وجہ پر تشویش کا شکار ہے تاہم تحقیق کار پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ معاملے کا اندازہ لگایا جاسکے۔

تبصرے (0) بند ہیں