Dawnnews Television Logo

پاکستان میں سجا منفرد ہیئراسٹائل شو

کراچی اور لاہور میں منعقد ہونے والے 2 روزہ ہیئر اسٹائل شو میں عالمی سطح پر معروف ہیئر ٹرینڈز کو متعارف کرایا گیا۔
شائع 30 جنوری 2018 03:25pm

عالمی ہیئرڈریسنگ سیلون ’ٹونی اینڈ گائے‘ پاکستان کی جانب سے لاہور اور کراچی میں 2 روزہ منفرد ہیئر اسٹائل شو کا انعقاد کیا گیا۔

اس منفرد شو کا مقصد پاکستانی عوام میں عالمی سطح پر معروف ہیئر اسٹائلز کو متعارف کرانا تھا۔

شو کے ذریعے 2018 میں عالمی سطح پر اپنائے جانے والے ہیئر ٹرینڈز سے پاکستانی عوام کو متعارف کرایا گیا۔

’ٹونی اینڈ گائے‘ پاکستان کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس شو کو دو حصوں اور دو شہروں یعنی لاہور اور کراچی میں منعقد کیا گیا۔

’ٹونی اینڈ گائے‘ ہیئر اسٹائل 2018 کے شو کا دوسرا حصہ گزشتہ شب کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں فیشن اور ہیئر سیلون کے شعبوں سے وابستہ افراد سمیت میک اپ، شوبز، میڈیا اور دیگر شعبوں کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

کراچی میں ہونے والے شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ’ٹونی اینڈ گائے‘ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سعید مانڈویوالا نے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس شو میں متعارف کرائے گئے ہیئر ٹرینڈز پاکستانی عوام میں بھی مقبول ہوں گے۔

ہیئر شو کا حصہ بننے والی ماڈلز سعید مانڈویوالہ کے ساتھ—فوٹو: لکھاری
ہیئر شو کا حصہ بننے والی ماڈلز سعید مانڈویوالہ کے ساتھ—فوٹو: لکھاری

آمنہ الیاس منفرد ہیئر اسٹائل کے ساتھ

فائزہ انصاری مختصر بالوں کے نئے انداز کے ساتھ

عالمی سطح پر مرد حضرات کے نئے ہیئر ٹرینڈز

نوکری پیشہ اور دیگر کاموں میں مصروف رہنے والی خواتین کے منفرد ہیئر اسٹائل

فیشن ایبل، ماڈل اور نوجوان خواتین کے پسندیدہ ہیئر اسٹائل

شو کی میزبانی کرنے والے عدنان ملک نے بھی ماڈلز کے ساتھ کیٹ واک کی


تمام تصاویر: مطہر محمود - او شوٹ فوٹوگرافی