لیکمی فیشن شو میں ستاروں کی کہکشاں

لیکمی فیشن شو میں ستاروں کی کہکشاں


انٹرٹینمنٹ ڈیسک

معروف بھارتی فیشن شو ’لیکمی‘ میں بولی وڈ ستاروں اور دیگر شخصیات نے ریمپ پر جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

ہرسال منعقعد ہونے والے فیشن ویک کا 19 ویں سال کے پہلے ایڈیشن 31 جنوری سے 4 فروری 2018 تک ستاروں سے روشن رہے گا۔

خیال رہے کہ اس فیشن شو کو 1950 کے بعد بننے والے بھارتی فیشن اور میک اپ برانڈ ’لکمی‘ منعقد کرتا ہے، جس میں نہ صرف بولی وڈ اداکارائیں بلکہ عالمی ماڈلز بھی شرکت کرتی ہیں۔

اس فیش شو میں بولی وڈ فلم ساز، ڈائریکٹرز، اداکار، بھارت کے فیشن و اسپورٹس شخصیات سمیت کاروبار اور میڈیا سے منسلک افراد بھی ریمپ پر واک کرتے ہیں۔

لکمی فیشن شو میں دیگر ممالک کی معروف شخصیات کو بھی ریمپ پر واک کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

اس فیشن شو کا پہلا ایونٹ 1999 میں منعقد ہوا، اس فیشن شو کے سال میں 2 ایونٹ منعقد ہوتے ہیں۔

موسم گرما اور موسم سرماں میں ہونے والے الگ الگ ایونٹس میں بھارت سمیت دیگر ممالک کے برانڈز بھی اپنی مصنوعات پیش کرتے ہیں۔

رواں برس کے پہلے ایونٹ میں بگ باس الیون کی متنازع اداکارہ حنا خان، پروڈیوسر کرن جوہر، اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت، اداکارہ سوناکشی سنہا اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سمیت متعدد شخصیات نے ریمپ پر واک کی۔

تمام تصاویر: لکمی فیش ویک