واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے جو کہ روزانہ ساٹھ ارب پیغامات اس اپلیکشن کے ذریعے بھیجتے ہیں۔

مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے جب صارف کسی ایسے فرد کو پیغام بھیجنا چاہتے ہیں جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہ ہو، مگر کیا اس کا کوئی حل ہے؟

ویسے تو ایسا اسی وقت ممکن ہے جب اس نمبر کو ایڈریس بک میں ایڈ کیا جائے مگر متعدد ایسے مواقع آتے ہیں جب صارف کسی کو ایک سے دو میسج بھیجنا چاہتا ہے اور نمبر ایڈ نہیں کرنا چاہتا، تو پھر کیا کرنا چاہئے؟

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کا یہ خفیہ فیچر جانتے ہیں؟

یہی وجہ ہے کہ متعدد تھرڈ پارٹی ایپس اس مقصد کے لیے تیار کی گئی ہیں اور ان کی موجودگی میں ویسے تو کسی نمبر کو کانٹیکٹ لسٹ میں محفوظ کیے بغیر پیغام بھیجنا مشکل نہیں ہونا چاہئے۔

مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ ایپس سیکیورٹی اور اسمارٹ فون کے افعال کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں جبکہ ہوسکتا ہے کہ وہ کچھ آپریٹنگ سسٹم میں مددگار ثابت نہ ہوں۔

تو اس کا جواب واٹس ایپ میں ہی چھپے ایک خفیہ فیچر میں موجود ہے، جس کے ذریعے کسی نمبر کو ایڈریس بک میں ایڈ کیے بغیر میسج بھیجا جاسکتا ہے۔

اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس فیچر کے لیے کسی قسم کی ایپ کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں میں کام کرتا ہے۔

اگر آپ یہ فیچر نہیں جانتے تو اس کا طریقہ کار جان لیں جو اتنا مشکل بھی نہیں۔

سب سے پہلے اسمارٹ فون پر اپنی پسند کا ویب براﺅزر اوپن کریں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

اس کے بعد یہ لنک سرچ بار میں ٹائپ کریں، ttps://api.whatsapp.com/send?phone=XXXXXXXXXXX (آخر میں جو ایکس ہیں وہاں وہ فون نمبر لکھیں جسے پیغام بھیجنا چاہتے ہیں اور آغاز میں کنٹری کوڈ بغیر پلس کے سائن کے لکھیں)۔

جیسے اگر اس شخص کا نمبر پاکستان کا ہے تو یہ کچھ ایسا ہوگا ttps://api.whatsapp.com/send?phone=923001234567۔

اس کے بعد انٹر دبا دیں۔

اس کے بعد ایک واٹس ایپ ونڈو اوپن ہوگی جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اس نمبر پر پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو ' سینڈ میسج' پر کلک کردیں۔

آپ خودکار طور پر واٹس ایپ ایپ میں پہنچ جائیں گے جہاں اسٹارٹ چیٹنگ ونڈو آجائے گی اور آپ کسی فرد کو ایڈ کیے بغیر پیغام بھیج سکیں گے۔

تو اس طرح آپ جب چاہیں گے کسی بھی ایسے فرد کو میسج بھیج سکتے ہیں جس کو ایڈریس بک کا حصہ نہیں بنانا چاہتے ہیں۔

تو کیا آپ اس فیچر سے واقف تھے؟ کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔

تبصرے (6) بند ہیں

عمران Feb 05, 2018 02:55am
نہیں چل رہا-
M.Shakeel Feb 05, 2018 04:32pm
Bohat zabardast Jo k muje pehle nae pata tha Or bohat preshan tha Thanks
Rashid Jul 14, 2018 08:06am
بہت کارآمد فیچر بتایا، اکثر اوقات مجھے اس مسلے کا سامنا رہتا ہے۔ مگر آپ نے ایک مشکل حل کردی۔
naeem Jul 14, 2018 09:06am
@M.Shakee wlelcome
علی Jul 14, 2018 09:21am
@عمران یے صرف موبائل پر کام کرے گا اور وہ بھی اس صورت جب واٹس ایپ انسٹال ہو۔۔۔ ورنہ نہیں
Asif ali Jul 14, 2018 03:31pm
Nai. Pata tha