سوزوکی کی 'سستی ترین سوئفٹ' متعارف

08 فروری 2018
— فوٹو بشکریہ سوزوکی
— فوٹو بشکریہ سوزوکی

سوزوکی نے اپنی مقبول گاڑی سوئفٹ کا نیا ورژن باقاعدہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔

سوزوکی سوئفٹ 2018 یعنی اس گاڑی کا فورتھ جنریشن ماڈل بھارت میں جاری آٹو ایکسپو کے دوران فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

سوزوکی سوئفٹ کا فورتھ جنریشن ماڈل گزشتہ ورژن کی طرح 1.2 پٹرول 84 ہارس پاور انجن کے ساتھ ہے۔

اس کا 1.3 لیٹر ڈیزل انجن والا ماڈل بھی متعارف کرایا گیا جو کہ 74 ہارس پاور کے ساتھ ہوگا، دونوں انجنوں میں فائیو اسپیڈ مینوئل دیئے جائیں گے جبکہ خاص چیز آٹو گیئر ٹرانسمیشن (اے جی ایس) کی موجودگی ہے۔

اس گاڑی کی باڈی کو پہلے سے بہتر کیا گیا ہے اور نئے ہیڈ لیمپس ایل ای ڈی پراجیکٹرز اور ڈی آر ایلس کے ساتھ ہیں۔

اسی طرح گرل اور بمپر کو بھی تبدیلی کیا گیا ہے جبکہ بیک پر بھی نئی لائٹس اور بمپر کو دیا گیا ہے۔

گاڑی کے اندر نیا کنسول، ایک ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم جو ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو سے مطابقت کرتا ہے، جبکہ نئے کنٹرولز بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں : سوزوکی کی نئی سوئفٹ اسپورٹس پیش کردی گئی

اس گاڑی کے پٹرول انجن والے ماڈل کی قیمت 4.99 لاکھ بھارتی روپے (لگ بھگ 8 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہوگی، جبکہ ڈیزل انجن والا ورژن 5.99 لاکھ بھارتی روپے (دس لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول انجن والا آٹومیٹک ورژن 6.3 لاکھ بھارتی روپے (گیارہ لاکھ پاکستانی روپے کے قریب) جبکہ ڈیزل والا اے جے ایس ماڈل 7.34 لاکھ بھارتی روپے (ساڑھے بارہ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

مختلف رپورٹس کے مطابق سوئفٹ 2018 میں ایندھن کی اوسط پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے، تاہم کمپنی نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں چینی گاڑی فروخت کے لیے پیش

بھارت کے بعد یہ ماڈل ممکنہ طور پر پاکستان بھی رواں سال کسی وقت متعارف کرایا جائے گا، تاہم یہاں اس کی قیمت کیا ہوگی، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

mumtaz Feb 09, 2018 05:11pm
nice&latest news for me