چین مختلف شعبوں میں مسلسل دنیا کو حیران کررہا ہے اور اب اس نے جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے کا حیران کن طریقہ نکال لیا ہے اور وہ ہے سن گلاسز۔

جی ہاں ایسے سن گلاسز جو چہرے شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جن کی آزمائش زینگ زو کے ریلوے اسٹیشنوں میں کامیابی سے کی گئی ہے۔

یہ گلاسز نئے چینی سال کے آغاز سے قبل سفر کے لیے ان ریلوے اسٹیشنوں میں آنے والے مسافروں کے چہرے اسکین کرکے ان میں جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : چین نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کردیا

چینی پولیس کا تو دعویٰ ہے کہ ان گلاسز کی مدد سے اب تک اہم مقدمات میں مطلوب 7 ملزمان کو پکڑا جاچکا ہے جبکہ جعلی شناختی دستاویزات کے ساتھ سفر کرنے والے 26 افراد بھی حراست میں لیے گئے۔

یہ چین کی جانب سے ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو جدیدترین بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے جس میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کی شناخت کیا جائے گا۔

ایک تخمینے کے مطابق چین بھر میں 2020 تک سی سی ٹی وی کیمرے لگادیئے جائیں گے اور ان میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : چین سب سے بڑی ورچوئل کائنات بنانے میں کامیاب

یہ سن گلاسز چین کی ایک کمپنی ایل ایل ویژن کمپنی نے تیار کیے ہیں اور اس کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مقامی پولیس کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔

ان سن گلاسز کو کسی کنکٹڈ موبائل یونٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے اور ان کی قیمت 636 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سو ملی سیکنڈ کے اندر مشتبہ افراد کو شناخت کیا جاسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں