بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بار بی ڈول کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ان دنوں اپنی آنے والی تاریخی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اگرچہ آفیشلی فلم کی پہلی جھلک تاحال جاری نہیں کی گئی، تاہم سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر لیک ہوئی ہیں، جن میں فلم کے ٹھگوں کو رنگا رنگ لباسوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

2 دن پہلے کترینہ کیف کی تصاویر سامنے آئی تھیں، اب عامر خان کی تصاویر بھی سامنےآگئیں، جن میں دونوں کو کسی آئٹم سانگ پر رقص کی طرح ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کترینہ کیف کی لیک ہونے والی تصاویر میں انہیں سنہرے رنگ کے مختصر لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ عامر خان کو 18 ویں اور 19 ویں صدی میں برصغیر میں پہنے جانے والے کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو ریلیز تاریخ مل گئی

خیال رہے کہ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی کہانی 1839 میں شائع ہونے والے انگریز سفارت کار فیلپس میڈوز ٹیلر کے ناول پرمبنی ہے، جس میں اس وقت کے ’ہندوستان کے ٹھگوں‘ کی کارستانیاں بیان کی گئی ہیں۔

#thugsofhindostan klip çekimi ..😍 #AamirKhan🌟 #fatimasanashaikh

A post shared by Aamir Khan 🇮🇳🇹🇷 (@aamirkhan.fanturkey) on

اسی ناول سے متاثر ہوکر ہدایات کار وجے کرشنا اچاریہ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ بنا رہے ہیں، جس کی شوٹنگ جاری ہے۔

ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی عامر خان کی نئی فلم کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ اس کی کہانی مقبول ہولی وڈ فلم سیریز پائریٹس آف دی کیرئیبین سے متاثر ہے، تاہم فلم کی ٹیم ایسے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہ چکی ہے کہ فلم کی کہانی ناول سے لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’ٹھگس آف ہندوستان‘ ہولی وڈ کی نقل

اس فلم کی کاسٹ میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناءشیخ (دنگل سے شہرت حاصل کرنے والی) قابل ذکر ہیں۔

'ٹھگس آف ہندوستان' کو رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں