یہ گرم مشروب ذیابیطس سے بچانے میں مددگار

12 فروری 2018
یہ دعویٰ برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ دعویٰ برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ کو ذیابیطس کے مرض یا بلڈ شوگر کی سطح بڑھنے کا خطرہ ہے تو روزمرہ کی زندگی میں ایک مزیدار مشروب کو شامل کرنا اس سے بچا سکتا ہے۔

یہ دعویٰ برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

گوئس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سبز چائے ایسے کیمیکل سے بھرپور مشروب ہے جو کہ موٹاپے کے شکار افراد میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : سبز چائے کے 10 طبی فوائد جن سے آپ لاعلم ہوسکتے ہیں

تحقیق میں جائزہ لیا گیا کہ موٹاپے کی شکار خواتین میں سبز چائے اور ذیابیطس سے بچاﺅ کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دوا کے مقابلے میں سبز چائے بلڈ شوگر کی سطح کو زیادہ کرتی ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیر

تحقیق کے مطابق سبز چائے کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سبز چائے میں موجود اجزاءموٹاپے کے شکار افراد میں ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کروڑوں افراد ذیابیطس کے شکار ہیں اور اکثر اس خاموش قاتل مرض کا علم بھی نہیں ہوتا اور پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل کلینیکل نوٹریشن میں شائع ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں