فیس بک کی خواہش ہے کہ آپ وائرل ویڈیوز اور خبری مضامین کی بجائے اپنے بارے میں اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیادہ شیئر کریں اور اس کے لیے کمپنی نے اپنا نیا ہتھیار لسٹس متعارف کرا دیا ہے۔

اس فیچر کا مقصد لوگوں کے اندر ذاتی پوسٹس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس فیچر میں صارفین فہرستیں بناسکیں گے اور اس کا مقصد دوستوں کے درمیان بات چیت یا مشورے وغیرہ کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک ’نیوز فیڈ‘ میں تبدیلی سے کیا کچھ تبدیل ہوگا؟

مثال کے طور پر آپ اپنی پسند کے مقامات کو نمبر یا بلٹ لسٹ کے ساتھ پوسٹ کرکے دوستوں کے ری ایکشنز اور مشوروں کی توقع کرسکتے ہیں۔

یا کسی فلم سیریز کی مختلف فلموں کی درجہ بندی کرسکتے ہیں تاکہ گرما گرم بحث شروع ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے اس خفیہ نیوزفیڈ کو استعمال کیا؟

اس فہرست میں رنگوں اور ایموجیز کا اضافہ کرکے اسے زیادہ رنگین بناسکتے ہیں۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب فیس بک کی جانب سے نیوزفیڈ میں نمایاں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

گزشتہ ماہ فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ اب خبروں کو عام صارفین کی نیوزفیڈ پر ترجیح نہیں دی جائے گی بلکہ دوستوں اور گھروالوں کی پوسٹس زیادہ نمایاں ہوں گی۔

اس کے بعد کمپنی نے کہا کہ خبروں کی درجہ بندی صارفین کی جانب سے انہیں قابل اعتبار قرار دینے پر کی جائے گی۔

اسی طرح فیس بک نے مقامی خبروں کو قومی یا بین الاقوامی خبروں پر ترجیح دینے کا اعلان بھی کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں