جوہانسبرگ: کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ہفتے بھارت کے خلاف شیڈول ٹی20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جہاں میں تین نئے چہروں کو جنوبی افریقی دستے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز میں جین پال ڈومینی ٹیم کی قیادت کریں گے، انہیں فاف ڈیوپلیسی کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے جو بھارت کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کے پیش نظر ہاشم آملا، ایڈن مرکرم اور عمران طاہر کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ تین نئے کھلاڑیوں ہینرچ کلاسن، جونیئر ڈالا اور کرسٹیان جونکر پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 فروری سے ہو گا۔

اعلان کردہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان جین پال ڈومینی، فرحان بہاردین، جونیئر ڈالا، اے بی ڈی ویلیئرز، ریزا ہینڈرکس، کرسٹیان جونکر، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، ڈین پیٹرسن، ایرون فنگیسو، اینڈائل فلکوایو، تبریز شمسی اور جان سمٹس پر شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں