گلیکسی ایس 9 میں آئی فون ایکس جیسے تھری ڈی ایموجی

اپ ڈیٹ 15 فروری 2018
سام سنگ کا ممکنہ گلیکسی ایس 9 — فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
سام سنگ کا ممکنہ گلیکسی ایس 9 — فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

سام سنگ کا رواں ماہ کے آخر میں پیش کیے جانے والے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس 9 میں گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں چند اہم فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

کورین ویب سائٹ ای ٹی نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایس 9 میں آئی فون ایکس جیسے اینی موجی جیسے تھری ڈی ایموجی کا فیچر دیا جارہا ہے جو کہ صارف کے چہرے کے تاثرات کی نقل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ گلیکسی ایس نائن کی مزید تصاویر سامنے آگئیں

اسی طرح ڈوئل اسٹریو اسپیکر بھی فون کے اوپر اور نچلے حصے میں دیئے جانے کا امکان ہے جس سے صارفین کو گیمز کھیلتے ہوئے یا ویڈیوز دیکھتے ہوئے ہاتھ سے اسپیکر چھپنے کا ڈر نہیں رہے گا۔

رپورٹ میں یہ عندیہ بھی دیا گیا کہ ایس 8 میں دیئے جانے والا ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی کا بٹن بھی اسکرین کے بائیں جانب موجود رہے گا حالانکہ صارفین نے اسے کافی ناپسند کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : گلیکسی ایس 9 میں یہ تبدیلی پسند کریں گے؟

مگر اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ سام سنگ کی جانب سے اپنے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے تاکہ ایپل اور گوگل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹس کا مقابلہ کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ اینی موجی آئی فون ایکس کے چند اہم ترین فیچرز میں سے ایک تھا اور ایس نائن میں اسے دینے کا مقصد سام سنگ کی جانب سے اپنی حریف کمپنی ایپل کو سخت ٹکر دینا ہے۔

اسی طرح ایس نائن میں بھی چہرے کو شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کو بھی پہلے سے زیادہ بہتر کیے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 9 کو 25 فروری کو بارسلونا میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا جائے گا اور یہ ایس سیریز کا سب سے مہنگا فون بھی ہوگا جس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں