رونالڈو نے چیمپیئنز لیگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اپ ڈیٹ 18 فروری 2018
کرسٹیانو رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کے خلاف دو گول اسکور کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا— فوٹو: اے ایف پی
کرسٹیانو رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کے خلاف دو گول اسکور کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا— فوٹو: اے ایف پی

میڈرڈ: ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں ایک کلب کی طرف سے گول کی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ کے فارورڈ رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کے خلاف میچ میں دو گولز کر کے کئی ریکارڈز اپنے قبضے میں کر لیے۔

انہوں نے دو گولز کر کے چیمپیئنز لیگ میں ریال میڈرڈ کی طرف سے اپنے سے 100 گول مکمل کیے اور ایک کلب کی طرف سے 100 گول کرنے کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں۔

رونالڈو کے گولز کی تعداد 101 ہو گئی ہے جبکہ ان کے حریف و عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی 97 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ وہ چھ مختلف چیمپیئنز لیگ سیزن میں 10 سے زائد گولز کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں چھ مرتبہ ایک سال میں زیادہ گولز کروالے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

یاد رہے کہ رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریال میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے لیگ میں 3-1 سے شکست دی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں