صرف ایک لفظ آئی فون کریش کرنے کے لیے کافی

16 فروری 2018
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

ایپل کے لیے یہ ہفتہ کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا، پہلے ہوم پوڈ اسپیکر کو پسند کی بجائے ناپسند زیادہ کیا گیا اور اب آئی فون میں ایک اور سافٹ وئیر مسئلہ سامنے آگیا ہے۔

جی ہاں صرف ایک لفظ ہی کسی بھی آئی او ایس ڈیوائس کو کریش، بار بار ری بوٹ ہونے اور کام کرنے سے روک سکتا ہے۔

جی ہاں اٹالین بلاگ موبائل ورلڈ نے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں نئی خامی دریافت ہوئی ہے جو تیلگو زبان کے ایک لفظ کو ٹائپ کرنے پر ہی ڈیوائسز کو کریش کردیتی ہے۔

مزید پڑھیں : 3 ایموجیز آئی فون کریش کرنے کے لیے کافی

اسی طرح اگر کوئی صارف کسی ٹیکسٹ ایپ جیسے واٹس ایپ، ٹوئٹر یا فیس بک میسنجر میں بات چیت کے دوران اس لفظ کو لکھیں تو ایپ کریش ہوجاتی ہے اور جب بھی دوبارہ اوپن کرنے کی کوشش کریں تو بھی وہ بند ہوجاتی ہے۔

آئی فون کریش کردینے والا لفظ — فوٹو بشکریہ موبائل ورلڈ
آئی فون کریش کردینے والا لفظ — فوٹو بشکریہ موبائل ورلڈ

مختلف رپورٹس کے مطابق یہ بگ تھرڈ پارٹی اپلیکشنز جیسے جی میل اور آﺅٹ لک پر بھی اثرانداز ہوتا ہے مگر اسکائپ اور ٹیلیگرام پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

اسی طرح اگر کوئی یہ لفظ ایس ایم ایس میں بھیج دیں تو اس کے نتیجے میں بھی ڈیوائس فریز یا ری اسٹارٹ ہوجاتی ہے۔

موبائل ورلڈ نے مشورہ دیا ہے کہ اس صورت میں صارفین کو ڈیوائس کو خودکار طور پر ری بوٹ ہونے کا انتظار کرنا چاہئے کیونکہ خود ایسا کرنے کے نتیجے میں ڈیوائس بار بار ری اسٹارٹ ہونے لگے گی۔

یہ بگ آئی او ایس کے ساتھ واچ او ایس اور میک او ایس ایپس پر بھی یہی اثرات مرتب کرتا ہے اور ایپ اسٹور بھی اس وقت کریش ہوجاتا ہے جب یہ لفظ اسکرین پر نمودار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون میں'آئی' کا مطلب کیا ہے؟

ابھی اس خامی سے آئی او ایس 11.3 محفوظ نظر آتا ہے مگر وہ ابھی صرف بیٹا ورژن میں ہی دستیاب ہے، ایپل نے فی الحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں