گزشتہ ہفتے بھارتی ملیالم فلم ’اورو آدھار لو‘ کے رومانٹک گانے ’مانیکا ملارایا پووی‘ کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عام لڑکی سے اسٹار بن جانے والی 18 سالہ پریا پرکاش وریئر نے سنی لیونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

خیال رہے کہ ’اورو آدھار لو‘ پریا پرکاش کی پہلی فلم ہے، جو آئندہ ماہ مارچ میں ریلیز ہوگی، فلم کی کہانی ہائی اسکول کے طالب علموں کے رومانس کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں 5 ہائی اسکول کے لڑکوں اور 4 لڑکیوں نے اہم کردار ادا کیے ہیں، تاہم فلم کا اہم کردار پریا پرکاش وریئر اور ان کے ساتھ رومانس کرنے والے نوجوان مسلمان اداکار روشن عبدالرؤف کا ہے،جن کی حال ہی میں ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں پریا پرکاش اور روشن عبدالرؤف کو ایک دوسرے سے رومانوی شرارتے کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش کے انسٹاگرام پر ایک ہی دن میں 6 لاکھ 30 ہزار فالؤرز بنے تھے، اور اب تک ان کے فالوؤرز کی تعداد بڑھ کر 30 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

ان کا گانا وائرل ہونے کے بعد اگرچہ ان کے خلاف بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک مسلمان گروپ نے مقدمہ بھی درج کروایا تھا، تاہم اب پریا پرکاش نے ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے سنی لیونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکے کو آنکھ مارنے والی لڑکی ایک دن میں اسٹار بن گئی

ڈی این اے انڈیا کے مطابق پریا پرکاش وریئر گزشتہ چند دن میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پہلی شوبز شخصیت بن گئی ہیں۔

خبر کے مطابق پریا پرکاش نے چند گھنٹوں اور چند دن میں ہی سنی لیونی سے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شوبز شخصیت کا اعزاز چھینا۔

خیال رہے کہ سنی لیونی 2017 میں بھی بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شوبز شخصیت تھیں، وہ گزشتہ 2 سے زائد سال سے ہندوستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ادکارہ تھیں۔

سنی لیونی 2017 میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ تھیں—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
سنی لیونی 2017 میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ تھیں—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

تاہم اب وہ اس اعزاز سے محروم ہوچکی ہیں، یہ اعزاز اب 18 سالہ پریا پرکاش وریئر نے حاصل کرلیا۔

ادھر انڈین ایکسپریس نے اپنی خبر میں بتایا کہ ریاست مہاراشٹرا میں ایک مقامی مسلمان تنظیم نے پریا پرکاش اور فلم ڈائریکٹر عمر لولو کے خلاف مقدمہ درج کروالیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مزید پڑھیں: لڑکے کو آنکھ مارنے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج

خبر کے مطابق مسلم تنظیم نے بھی اداکارہ و فلم ڈائریکٹر کے خلاف گانے میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کروایا۔

اداکارہ و فلم ڈائریکٹر کے خلاف ’انڈین پینل کوڈ‘ (آئی پی سی) کی دفعہ 295 کے تحت دوسرا مقدمہ درج کیا گیا، اس سے قبل 14 فروری کو بھی اداکارہ و گانے تیار کرنے والی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تاہم تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کے بعد ہی اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔

Inhale courage, Exhale fear.✨ Pc: @seny_p_arukattu

A post shared by priya prakash varrier (@priya.p.varrier) on

تبصرے (1) بند ہیں

جمال Feb 17, 2018 01:18am
یہ سنی لیونی کون ہے؟