پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان رہا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس 685 پوائنٹس کی برتری کے بعد 43 ہزار 627 پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس نے 42 ہزار 9 17 پوئنٹس کی کم ترین سطح پر آگئی تھی تاہم دن کے اختتام کے قریب دن کی اعلیٰ ترین سطح 43 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح عبور کی۔

مارکیٹ میں کاروبار کی بلند ترین سطح 43 ہزار 691 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جبکہ کم ترین سطح 42 ہزار 179 پوائنٹس رہی۔

پی ایس ایکس میں 5 ارب 80 کروڑ مالیت کے 14 کروڑ 80 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی لیکن گزشتہ روز 7 ارب 60 کروڑ مالیت کے 21 کروڑ 95 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی تھی۔

مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 243 کے لین دین میں اضافہ ہوا جبکہ 96 کے کاروبار میں کمی تاہم 25 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔

پی ایس ایکس میں مجموعی کاروبار میں مواصلات کا شعبہ 2 کروڑ 36 لاکھ حصص کے ساتھ سرفہرست اور کیمیکل اور بینکنگ کا شعبہ بالترتیب 1 کروڑ 35 لاکھ اور 1 کروڑ 83 لاکھ حصص کے ساتھ نمایاں رہا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1 کروڑ 38 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، ایزگارڈ نائن ایک کروڑ 13 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 57 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، فوجی فوڈز لمیٹڈ ایک کروڑ 56 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ ہم نیٹ ورک 56 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں