پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی دبئی پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 18 فروری 2018
— فوٹو ، سیمی ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو ، سیمی ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لیے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم کو دبئی میں جوائن کرلیا۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم دو روز قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی پہنچ گئی تھی۔

دبئی پہنچنے پر ویسٹ انڈیز کے سبق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے آپ کو 'چاکلیٹ مین' قرار دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ پی ایس ایل تھری کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے صرف مقامی کھلاڑی دبئی پہنچے تھے تاہم ٹیم میں شامل بین الاقوامی کھلاڑیوں کو دو سے تین روز میں دبئی پہنچنا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے لیگ کی تشہیر کا سلسلہ بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے اور دبئی ایئرپورٹ سمیت کئی مقامات پر نصب اسکرینوں پر پی ایس ایل کے پرموز نشر کیے جارہے ہیں۔

پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو ہوگی اور اسی دن لیگ کا پہلا میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں