جنوبی افریقہ ٹی20 میں بھی قسمت بدلنے میں ناکام،بھارت کی ایک اور فتح

18 فروری 2018
فاسٹ باؤلر بھونیشور کمار نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے— فوٹو: اے ایف پی
فاسٹ باؤلر بھونیشور کمار نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کی ہوم گراؤنڈ پر مایوس کن کارکردگی کا سلسہ برقرار ہے اور بھارت نے بھوونیشور کمار کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت میزبان ٹیم کو پہلے ٹی20 میچ میں بھی 28 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

جوہنسبرگ میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور شیکھر دھاون کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔

دھاون نے 39 گیندوں پر دو چھکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے جبکہ منیش پانڈے 29، ویرات کلوہلی 26 اور روہت شرما 21 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 48 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہو گئی لیکن اس موقع پر فرحان بہارڈین اور ریزا ہینڈرکس مہمان باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کیلئے 81 رنز جوڑ کر ٹیم کی جیت کی موہوم سے امید پیدا کی لیکن بڑھتے ہوئے رن ریٹ کے سبب دونوں کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے، ہینڈرکس نے 70 اور بہارڈین 39 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا سکی اور جنوبی افریقہ کی اس ناکامی کے ذمے دار فاسٹ باؤلر بھوونیشور کمار تھے جنہوں نے 24 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں