پی ایس ایل: مداحوں اور کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کیلئے ٹیموں کے گانے

پی ایس ایل: مداحوں اور کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کیلئے ٹیموں کے گانے

اسپورٹس ڈیسک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ٹیمیں ناصرف اپنے مداحوں کو پرجوش کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی تصاویر جاری کرتی ہیں بلکہ یہ ٹیمیں اپنے مداحوں کا جذبہ بڑھانے کے لیے گانے بھی جاری کرتی ہیں اور پی ایس ایل کے شروع ہونے سے قبل ہی ٹیمیں گانوں کو وائرل کرنا شروع کردیتی ہیں۔

گزشتہ دونوں ایڈیشنز کی طرح اس سال بھی پی ایس ایل کی تمام ٹیموں نے اپنے نام کی تھیم پر آفیشل گانے بناکر جہاں اپنے مداحوں کو پرجوش کرنے کا اہتمام کیا ہے وہیں وہ ان ہی گانوں سے اپنے کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ بھی بڑھاتی نظر آئیں گی۔

ہم مداحوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے گانے پیش کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل پرومو

ملتان سلطان

کراچی کنگز

پشاور زلمی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

اسلام آباد یونائیٹڈ

لاہور قلندرز