پشاور زلمی کے باؤلنگ کوچ اور عظیم آف اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنی ٹیم کے اسپن باؤلنگ اٹیک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسپنرز کی صلاحیتیں بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ ان کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر سکے۔

پشاور زلمی کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ یونس خان اور محمد اکرم جیسے اسٹارز موجود ہیں اور وہ بھی ٹیم پر بہت محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں، ہماری ٹیم کے کھلاڑی بہت ٹیلنٹڈ ہیں جن میں خاص طور پر ابتسام اور محمد اصغر بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی جہاں تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور تمام چھ ٹیموں کے قائدین نے شرکت کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں