موسم کی تمازت جیسے جیسے بڑھتی چلی جاتی ہے ، مردوں کے فیشن میں ایک چیز کا اضافہ بھی ہونے لگتا ہے اور وہ ہے آستینیں چڑھانا یا فولڈ کرنا۔

جی ہاں واقعی پاکستان ہو یا دنیا کا کوئی بھی ملک، ہر جگہ ہی متعدد نوجوان اپنی قیمضوں کے کف اوپر کی جانب مڑ لیتے ہیں۔

اب اس کی وجہ گرمی کے احساس کو کم کرنا ہو یا کسی قسم کے فیشن کا اظہار، ایسا ہوتا ضرور ہے۔

مزید پڑھیں : خواتین کی شرٹس میں بٹن بائیں جانب کیوں ہوتے ہیں؟

عام طور پر آستینوں کو اوپر چڑھانے کے لیے کف کو اوپر کی جانب مڑلیا جاتا ہے اور اس عمل کو کئی بار دہرایا جاتا ہے تاکہ آستینیں اتنی اوپر تک فولڈ ہوجائیں، جتنا آپ چاہتے ہیں۔

تاہم اس کا سب سے بہترین طریقہ کار کیا ہے یا اگر قمیض کے کف بہت زیادہ بڑے ہوں تو کیا کرنا چاہئے؟ تو اس کے لیے 'اطالوی' طریقہ کار آزما کر دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : جینز کی پتلون پر چھوٹے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟

سب سے پہلے تو آپ کو آستینیں اوپر چڑھانے سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ اسے کتنی اوپر تک مڑنا چاہتے ہیں۔

اس کے بعد آستین کے کپڑے کو اس مقام تک موڑتے ہیں۔

آخر میں کف کے اوپر آستین کے باقی کپڑے کو فولڈ کو کرکے اتنا ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے کہ وہ دیکھنے میں بے جوڑ یا شکن لگے۔

یہ بھی جانیں : 10 طرح کی ہیلز جن کے بارے میں صرف خواتین ہی جانتی ہیں

ویسے اگر الفاظ سے سمجھنا مشکل ہو تو آپ نیچے انفوگرافک کے ذریعے بھی اسے سمجھ سکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں