لکس اسٹائل ایوارڈز: کس نے کتنے ایوارڈ جیتے؟

پنجاب نہیں جاؤں گی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

انٹرٹینمنٹ ڈیسک

پاکستان کے سب سے اہم اور معروف ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی رنگا رنگ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی ، جس میں ایوارڈز جیتنے والوں پر لوگوں نے تعجب کا اظہار بھی کیا۔

17 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں گزشتہ برس ریلیز ہونے والی لولی وڈ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے 4 ایوارڈز حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پنجاب نہیں جاؤں گی کی لکس ایوارڈز میں سب سے زیادہ یعنی 5 نامزدگیاں کی گئی تھیں، جس میں سے اس فلم نے 4 کیٹیگریز میں ایوارڈز حاصل کیے۔

اس فلم نے ’بہترین اداکار، بہترین ڈائریکٹر، بہترین معاون اداکارہ اور بہترین فلم‘ کی کیٹیگریوں میں ایوارڈز حاصل کیے۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’ورنہ‘ کی اداکارہ ماہرہ خان کو دیا گیا، جس پر کچھ لوگوں نے تعجب کا اظہار بھی کیا۔

’نامعلوم افراد 2‘ جیسی سپر ہٹ فلم کے حصے میں ایک ہی بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ آیا، جو جاوید شیخ کو دیا گیا۔

بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ صبا قمر اپنے ڈرامے ’باغی‘ پر لے اڑیں۔

لائیف اچیومنٹ ایوارڈ فریحہ الطاف کو دیا گیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی مکمل فہرست

بہترین فلم

پنجاب نہیں جاؤں گی

بہترین اداکار

ہمایوں سعید (پنجاب نہیں جاؤں گی)

—فوٹو: انسٹاگرام لکس اسٹائل ایوارڈز
—فوٹو: انسٹاگرام لکس اسٹائل ایوارڈز

بہترین اداکارہ

ماہرہ خان (ورنہ)

—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

بہترین ڈائریکٹر

ندیم بیگ (پنجاب نہیں جاؤں گی)

بہترین معاون اداکار

جاوید شیخ (نامعلوم افراد 2)

بہترین معاون اداکارہ

عروہ حسین (پنجاب نہیں جاؤں گی)

—فوٹو: عروہ حسین انسٹاگرام
—فوٹو: عروہ حسین انسٹاگرام

بہترین گلوکار

راحت فتح علی خان (سوار دے- ارتھ 2)

بہترین گلوکارہ

عائمہ بیگ (صدقہ- چھپن چھپائی)

—فوٹو: عائمہ بیگ انسٹاگرام
—فوٹو: عائمہ بیگ انسٹاگرام

ایلبم آف دی ایئر

وجد (حدیقہ کیانی)

سنگر آف دی ایئر

علی حمزہ، علی سیٹھی اور وقار احسان (تنک دھن- کوک اسٹوڈیو)

بہترین میوزک ویڈیو ڈائریکٹر

رضا شاہ (دی سبی سانگ)

بہترین نیا اداکار

کشمیر (کاغذ کا جہاز)

بہترین ٹی وی ڈرامہ

باغی

بہترین ٹی وی اداکار

احد رضا میر (یقین کا سفر)

بہترین ٹی وی اداکارہ

صبا قمر (باغی)

—فوٹو: صبا قمر انسٹاگرام
—فوٹو: صبا قمر انسٹاگرام

بہترین ٹی وی ڈائریکٹر

سیف حسن (سنگ مر مر)

بہترین ٹی وی رائیٹر

مصطفیٰ آفریدی (سنگ مر مر)

بہترین اوریجنل ٹریک ساؤنڈ

شجاع حیدر (باغی)

ماڈل آف دی ایئر (فیمیل)

آمنہ بابر

ماڈل آف دی ایئر (میل)

حسنین لہری

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن پریٹ

ثنا سفیناز

—فوٹو: ثنا سفیناز انسٹاگرام
—فوٹو: ثنا سفیناز انسٹاگرام

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن لگزری پریٹ

ثانیہ مستاکیہ

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن برائڈل

ثنا سفیناز

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن لان

ایلان

بیسٹ مینز ویئر ڈیزائن

ریپبلک (عمر فاروق)

بیسٹ ہیئر اینڈ میک اپ آرٹسٹ

قاسم لیاقت

بیسٹ فیشن فوٹوگرافر

رضوان الحق

بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ

شیفا جبار خٹک (ماڈل)

بیسٹ ڈریسڈ (میل)

ابرارالحق

بیسٹ ڈریسڈ (فیمیل)

نبیلا

لائیف اچیومنٹ ایوارڈ

فریحہ الطاف

—فوٹو: فریحہ الطاف انسٹاگرام
—فوٹو: فریحہ الطاف انسٹاگرام