اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی نئی 250 سی سی موٹرسائیکل سی بی 250 ایف کو متعارف کرا دیا ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق سی بی 250 فور اسٹروک سنگل سلینڈر موٹرسائیکل ہے جس میں چھ اسپیڈ گیئرباکس موجود ہیں۔

اسی طرح سیلف اسٹارٹ سسٹم، ایل ای ڈی ٹیل لائٹ، فرنٹ اور رئیر ڈسک بریکس، ٹیوب لیس ٹائرز وغیرہ نمایاں فیچرز ہیں۔

مزید پڑھیں : ہونڈا کی نئی سی بی 300 آر موٹرسائیکل متعارف

جیسا نام سے ہی ظاہر ہے کہ یہ موٹرسائیکل 250 سی سی انجن کے ساتھ ہے ، جس کے فرنٹ پر ٹیلی اسکوپک فورک سسپنشن جبکہ بیک پر مونو شاک سوئنگ آرم سسپنشن موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا
فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا

135 کلو گرام وزنی موٹرسائیکل کے ٹینک میں 17 لیٹر ایندھن آسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں اس موٹرسائیکل کو 6 لاکھ 40 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا، یعنی آپ اس بائیک کی قیمت پر ایک مہران بھی خرید سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ہونڈا نے سی بی 150 ایف موٹرسائیکل پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کی تھی، جس کی تعارفی قیمت 1 لاکھ 59 روپے کے قریب تھی۔

اب سی بی 250 ایف گزشتہ سال کی موٹر سائیکل کا اپ ڈیٹ ورژن ہے مگر قیمت کے لحاظ سے کافی مہنگا محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا کی نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں دستیاب

اس سے پہلے رواں سال کے آغاز پر اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

اکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیٹا کے مطابق اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے جولائی سے نومبر 2017 کے دوران 4 لاکھ 54 ہزار 195 موٹر سائیکلیں فروخت کیں جو گزشتہ سال ان ہی مہینوں کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار 558 تھی۔

2016-17 میں کمپنی نے 9 لاکھ 60 ہزار 105 یونٹس فروخت کرنے کا ریکارڈ بنایا جو گزشتہ سال 2015-16 کے درمیان 8 لاکھ 11 ہزار 34 تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

KHAN Feb 21, 2018 07:25pm
یہ ایک لیٹر میں کتنا کلومیٹر نکال لیتی ہے؟؟؟؟؟؟
Asim Feb 22, 2018 03:25pm
Not suitable for family travelling.