کون سا اداکار کس پی ایس ایل ٹیم کا سفیر ہے؟

کون سا اداکار کس پی ایس ایل ٹیم کا سفیر ہے؟

انٹرٹینمنٹ ڈیسک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے لیے جہاں تمام ٹیموں کے درمیان ٹرافی جیتنے کے لیے مقابلے ہوں گے۔

وہیں ان ٹیموں کے درمیان دیگر معاملات میں بھی مقابلے جاری رہیں گے۔

پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں نے اپنے سفیروں کا اعلان کردیا ہے، جو ٹورنامنٹ کے دوران جہاں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بڑھائیں گے، وہیں وہ اپنی ٹیم کی تشہیر بھی کریں گے۔

زیادہ تر ٹیموں نے 2 سفیروں کا اعلان کیا ہے، ٹیموں کی جانب سے مقرر کیے گئے سفیر نہ صرف پاکستانی شوبز کے نامور ستارے ہیں، بلکہ ان کی ذہانت و خوبصورتی کے بھی دنیا بھر میں چرچے ہیں۔

جہاں پی ایس ایل کی پرانی ٹیموں نے اپنے سفیروں کا اعلان کیا ہے، وہیں اس بار پی ایس ایل میں پہلی بار شامل ہونے والی ٹیم ’ملتان سلطان‘ نے بھی اپنے برانڈ ایمبیسیڈرز کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل کی تین ٹیموں یعنی ’ملتان سلطان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی‘ کی جانب سے تو تیسرے ایڈیشن کے سفیروں کا اعلان تو کردیا گیا، تاہم ’اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز‘ کی جانب سے نئے سفیروں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اس لیے درج ذیل فہرست میں ’اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز‘ کی ٹیموں کے پرانے سفیروں کی تصاویر دی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ وسیم اکرم اور رمیز راجہ پاکستان سپر لیگ کے برانڈ امبیسڈر ہیں۔

ملتان سلطان

نیلم منیر اور احسن خان

—فوٹو: ملتان سلطان فیس بک
—فوٹو: ملتان سلطان فیس بک

—فوٹو: ملتان سلطان فیس بک
—فوٹو: ملتان سلطان فیس بک

پشاور زلمی

ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی

—فوٹو: پشاور زلمی فیس بک
—فوٹو: پشاور زلمی فیس بک

—فوٹو: پشاور زلمی فیس بک
—فوٹو: پشاور زلمی فیس بک

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

مایا علی اور آئمہ بیگ

—فوٹو: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیس بک
—فوٹو: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیس بک

—فوٹو: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انسٹاگرام
—فوٹو: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انسٹاگرام

اسلام آباد یونائیٹڈ

فواد خان اور مومنہ مستحسن (2017)

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

کراچی کنگز

فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید اور شہزاد رائے (2017)

—فوٹو: کراچی کنگز انسٹا گرام
—فوٹو: کراچی کنگز انسٹا گرام

—فوٹو: کراچی کنگز انسٹا گرام
—فوٹو: کراچی کنگز انسٹا گرام

—فوٹو: کراچی کنگز انسٹا گرام
—فوٹو: کراچی کنگز انسٹا گرام

لاہور قلندرز

شان شاہد (2017)

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستان سپر لیگ کے سفیر

وسیم اکرم اور رمیز راجہ (تین سال تک)

—فوٹو: وسیم اکرم انسٹا گرام
—فوٹو: وسیم اکرم انسٹا گرام

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ