دنیا کے پہلے ناول کا اعزاز رکھنے والے جاپانی ناول کے اردو میں ترجمے کا آغاز کردیا گیا، جو رواں برس کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ دنیا کے پہلے ناول کا اعزاز رکھنے والے جاپانی ناول ’دی ٹیل آف گینجی‘ یعنی گینجی کی داستان کی اشاعت 11 صدی میں ہوئی۔

اس ناول کا جدید جاپانی اردو زبان میں ترجمہ 18 ویں صدی میں کیا گیا، جس کے بعد ہی جاپانی لوگ اس شاہکار ناول کی کہانی اور کرداروں کو سمجھ پائے۔

اس ناول کے تراجم دنیا کی متعدد زبانوں میں ہوچکے ہیں، جب کہ اس پر کئی فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محسنِ اردو جاپانی پروفیسر ’ہیروجی کاتاؤکا‘

ناول کی کہانی ’گینجی‘ نامی ایک شہزادے کے گرد گھومتی ہے، جسے ایک داشتہ نوجوان عورت سے لازوال محبت ہوجاتی ہے، جس کے بعد شاہی خاندان کی ایک عورت اس شہزادے سے حسد کرکے اس کے خلاف سازشیں کرنے لگتی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ناول کی کہانی اس وقت دلچسپ ہوجاتی ہے جب وہ داشتہ ایک خوبصورت بیٹے کی ماں بن جاتی ہیں، جو ایک شہزادے کا بیٹا کہلاتا ہے، اس کی پیدائش کے بعد سازشوں میں مزید تیزی آجاتی ہے۔

ڈان میں شائع خبر کے مطابق اب اسی شاہکار ناول کا اردو ترجمہ شروع کردیا گیا، جسے رواں برس کے آخر تک مکمل کردیا جائے گا۔

اس ناول کا اردو ترجمہ جاپانی قونصلیٹ کے جاپان انفارمیشن کلچر سینٹر میں قائم پاکستان-جاپان لٹریچر فورم کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی صحافی خرم سہیل نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستانی لکھاری دنیا کے پہلے ناول کا ترجمہ کرنے کے لیے یومیہ 6 گھنٹے تک کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: تذکرہ جاپان میں اردو کے متوالوں کا

انہوں نے اس ناول کے ترجمے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ترجمہ یقینا آسان کام نہیں۔

واضح رہے کہ اس ناول کو 11 ویں صدی کی جاپانی شہزادی موراساکی شکیبو نے تحریر کیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

تبصرے (0) بند ہیں