پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی آنے والی رومانٹک ایکشن کامیڈی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، کیوں کہ یہ ان کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔

اگرچہ علی ظفر متعدد بولی وڈ فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، تاہم اب وہ لولی وڈ فلموں میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

’طیفا ان ٹربل‘ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فلم اداکارہ مایا علی کی بھی پہلی فلم ہے، جب کہ اس میں ورسٹائل اداکار جاوید شیخ اور نیر اعجاز بھی اپنے دبنگ اندازوں میں دکھائی دیں گے۔

’طیفا ان ٹربل‘ کا پہلا ٹیزر پرومو پاکستان سپر لیگ ’پی ایس ایل‘ کے افتتاحی دن کو جاری کیا گیا، جس میں یہ کنفیوژن ختم کی گئی کہ طیفا کون ہے؟

یہ بھی پڑھیں: یہ طیفا کون ہے؟
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کیوں کہ اس سے قبل فلم کے پہلے مختصر ٹیزر میں جاوید شیخ کو یہ سوال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا کہ یہ طیفا کون ہے؟

اس بار ٹریلر میں یہ واضح کردیا گیا کہ طیفا علی ظفر ہی ہیں، تاہم ان سے متعلق کنفیوژن ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی کیوں کہ وہ فلم میں دیگر کرداروں سے الجھتے ہوئے دکھائی دیے، یوں طیفا کو ٹربل یعنی ٹٰینشن میں بھی دکھایا گیا۔

ساتھ ہی فلم کے ٹریلر میں ایکشن سمیت رومانس کا بھی تڑکا دیکھنے کو ملا۔

مزید پڑھیں: 'طیفا اِن ٹربل': علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ نہ صرف ملک کے بڑے شہروں یعنی کراچی اور لاہور بلکہ بیرون ملک بھی کی گئی ہے۔

ٹریلر میں صرف طیفا یعنی علی ظفر ہی نہیں بلکہ ہیروئن مایا علی کو بھی ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یہ بھی پڑھیں: 'طیفا اِن ٹربل': مایا علی کی بھی ڈیبیو پاکستانی فلم

ٹریلر میں فلم کی نمائش کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، فلم کو رواں ماہ 22 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس فلم کو لائٹ انگل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، فلم کی ہدایات احسن رحیم نے دی ہیں، جن کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں