پنجاب کے اوکاڑہ کے بازار میں خریداری کے دوران چند خواتین نے مبینہ طور پر سامان چوری کرنے والی ایک خاتون کو پکڑ کر اس کی پٹائی کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعہ رینالہ خورد کے بازار میں پیش آیا، جہاں مبینہ چور خاتون پرس اور زیورات سمیت دیگر اشیاء چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی۔

واقعہ کے بعد دکانداروں اور خریداری کے لیے آئی ہوئی خواتین نے مل کر مبینہ خاتون چور کی پٹائی کی، بعد میں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اس وقت مختلف افراد نے ویڈیو بھی بنائی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین کے ساتھ کئی مرد بھی اس عورت کو مار رہے ہیں، جس وقت مبینہ خاتون چور پر تشدد کیا جا رہا ہے، پولیس اہلکار وہاں موجود تھے۔

بعدازاں پولیس نے خاتون سے پاس سے چوری کیا گیا سامان برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا۔

تاہم خاتون چور کی جانب سے اپنے جرم پر معافی مانگنے اور اہلخانہ کی مداخلت پر پولیس نے کسی قسم کی کارروائی کیے بغیر ہی اسے چھوڑ دیا۔


رپورٹ: عتیق ساجد

تبصرے (0) بند ہیں