پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 کا 17 واں میچ آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دبئی میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا اور شائقین کو ایک دلچسپ مقابلے کی امید ہے۔

اس سے قبل ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹز کو باآسانی شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: ملتان سلطانز، روک سکو تو روک لو!

ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ملتان سلطانز کی ٹیم 6 میں سے 4 میچ چیت کر پوائنٹ ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ میں صرف 2 میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

پی ایس ایل کے گزشتہ 2 سیزن کا فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم رواں برس اب تک وہ کارکردگی پیش نہیں کرسکی جس کی شائقین کو امید تھی لیکن ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم ایونٹ میں واپسی کرے گی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم کی بات کی جائے تو ایونٹ میں پہلی بات شرکت کرنے والی اس ٹیم نے مخالف ٹیموں کو اپنی کارکردگی سے حیران کردیا ہے اور بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس سے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز لگاتار شکستوں کے باوجود بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر نظر ڈالی جائے تو ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان شعیب ملک، احمد شہزاد، کمار سنگاکارا، کیون پولارڈ، محمد عرفان، جنید خان، سہیل تنویر اور عمران طاہر جیسے مایہ ناز کھلاڑی موجود ہیں تو وہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو کپتان سرفراز احمد، کیون پیٹرسن، شین واٹسن، اسد شفیق، رلی روسو، راحت علی، انور علی اور محمد نواز کی خدمات حاصل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں