دبئی: دنیائے کرکٹ کے قدآمت باؤلر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں اپنی پرفارمنس دے کر اور فٹنس حاصل کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنی فٹنس کو مد نظر رکھتے ہوئے اور صرف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا سوچ رہے ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ ان کا ابھی ون ڈے کرکٹ سے علیحدہ کا کوئی ارادرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی مدد سے اور یہاں پرفارمنس دے کر ون ڈے کرکٹ میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

محمد عرفان نے کہا کہ میری تمام تر توجہ ان باؤلنگ پر ہوتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل میں اپنی فٹنس کو حاصل کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم میں جگہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی ان کا مسئلہ فٹنس رہا ہے وہ کبھی بھی اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم سے باہر نہیں ہوئے۔

تین سال سے میں ان کے ساتھ کام کر رہا ہوں وہ مجھے فٹنس اور ڈائٹ کے حوالے سے مشورہ دیتے ہیں، تما چیزوں کو ساتھ لے کر چل رہا ہوں جس سے بہت زیادہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔

قدآمت فاسٹ باؤلر نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بین الاقوامی کرکٹ کبھی بھی ملک میں نہیں کھیلی اور اب چاہتا ہوں کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران اپنے لوگوں کے سامنے کھیل پیش کروں۔

میچ جیت جاتے تو پرفارمنس کی خوشی بہت زیادہ ہوتی، عمر گل

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر عمر گل کا کہنا تھا کہ اب تک پی ایس ایل بہترین رہا ہے۔

ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر عمر گل کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں ان کی ٹیم کا کمبینیشن بنا ہوا تھا، اور تمام ہی باؤلز بہترین کارکردگی دکھا رہے تھے، ایسے میں خود کو منوانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اب تک پی ایس ایل کے دوران نیٹ پریکٹس میں بہت محنت کر رہا تھا، اور کوشش کر رہا تھا کہ مجھے جب بھی موقع ملا تو ٹیم کے لیے اچھی کار کردگی پیش کروں‘۔

اپنی کار کردگی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے عمر گل کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی کارکردگی پر خوشی ضرور ہے، لیکن اگر ان کی ٹیم یہ میچ جیت جاتی تو انہیں اس کارکردگی کی اس سے بھی زیادہ خوشی ہوتی۔

عمر گل نے کہا انہوں نے ڈومیسٹک میں اپنی فٹنس پر بھر پور محنت کی اور چاہتا ہوں کہ میری جتنی کرکٹ بچی ہے اس میں بہترین کرکٹ کھیل اپنی ساکھ کو برقرار رکھ سکوں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے 17ہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی تھی تاہم اس میچ کی اہم بات عمر گل کی ایونٹ میں واپسی تھی اور انہوں نے رواں سیزن کے اپنے پہلے میچ میں ہی 24 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہترین باؤلنگ ہے۔

خیال رہے کہ عمر گل 2 مرتبہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں