دبئی: لاہور قلندرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی تو حاصل نہ کر سکی لیکن ان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان پر قسمت مہربان رہی جو وکٹوں ہر گیند لگنے کے باوجود آؤٹ ہونے سے محفوظ رہے۔

دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندر کی اننگز کے چھٹے اوور میں محمد سمیع کی گیند فخر زمان کے بلے سے لگ ہو کر سیدھی وکٹوں پر جا لگی لیکن بیلز نہ گریں جس کی وجہ سے زمان آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔

حیران کن امر یہ کہ محمد سمیع تقریباً 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کر رہے تھے لیکن اس کے باوجود بیلز نہ اڑ جس پر میدان میں موجود تمام ہی کھلاڑیوں نے حیرت کا اظہار کیا۔

لیکن فخر زمان اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور اگلے ہی اوور ڈومینی کی گیند پر 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

تبصرے (0) بند ہیں