عمر گل انجری کا شکار، بقیہ ایونٹ میں شرکت مشکوک

10 مارچ 2018
عمر گل پاکستان سپر لیگ کا ایک ہی میچ کھیل کر انجری کا شکار ہو گئے۔
عمر گل پاکستان سپر لیگ کا ایک ہی میچ کھیل کر انجری کا شکار ہو گئے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس سے ان کی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

ایک عرصے سے انجری کا شکار عمر گل رواں سال پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں اور انہیں لیگ کے ابتدائی میچز میں نہیں کھلایا گیا۔

سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں انہیں صلاحیتوں کے اظۃار کا موقع فراہم کیا اور تجربہ کار باؤلر نے میچ میں چھ وکٹیں حاصل کر اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا۔

عمر گل اپنی ٹیم کو اس میچ میں فتح سے ہمکنار تو نہ کرا سکے لیکن عمدہ باؤلنگ پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تاہم بدقسمتی سے وہ ایک ہی میچ کے بعد انجری کا شکار ہو گئے اور اب کی بقیہ ایونٹ میں شرکت مشکوک نظر آتی ہے۔

ملتان سلطان کے کوچ ڈین ٹام موڈی نے عمر گل کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باؤلر کے ٹخنے پر ورم آ گیا ہے لیکن ہم ان کا خیال رکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایونٹ کے اختتامی میچز کے دوران وہ ہمیں دستیاب ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں