کاروبارکے لیے پوشاک سے زیادہ لوگوں کی شخصیت بنانے کے لیے دیدہ زیب اور انتہائی نفیس لباس تیار کرنے کے حوالے سے معروف فرانسیسی فیشن ڈیزائنر ہیوبرٹ ڈی گوینچے 91 برس کی عمر میں چل بسے۔

خیال رہے کہ ہیوبرٹ ڈی گوینچے کو خصوصی طور پر خواتین کے لیے سیاہ رنگت کے دیدہ زیب اور نفیس لباس تیار کرنے کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔

انہوں نے 1950 کے بعد فیشن ڈیزائننگ کی شروعات کی اور اپنے فیشن ہاؤس ’دی ہاؤس آف گوینچے‘ کی بنیاد 1952 میں رکھی۔

انہوں نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ہی یورپی ملک مناکو کی شہزادی سمیت کئی اہم خواتین کے لیے خصوصی طور پر لباس تیار کیے۔

گوینچے کی جوانی کی یادگار تصویر—فوٹو: اے ایف پی
گوینچے کی جوانی کی یادگار تصویر—فوٹو: اے ایف پی

ان کے لباس پہننے والی اداکارائیں اور معزز خواتین ان سےمتعلق کہا کرتی تھیں کہ ڈی گوینچے پوشاک سے زیادہ شخصیت بناتے ہیں۔

ہیوبرٹ ڈے گوینچے کے تیار کردہ ملبوسات نے اس وقت شہرت حاصل کی، جب انہوں نے 1953 میں ریلیز ہونے والی کامیڈین فلم ’سیبرینا‘ کی اداکارہ ہیپبرن کے لیے لباس تیار کیے۔

گوینچے 1996 میں پیرس میں ہونے والی فیشن تقریب کے دوران—فوٹو: اے پی
گوینچے 1996 میں پیرس میں ہونے والی فیشن تقریب کے دوران—فوٹو: اے پی

ہیوبرٹ ڈی گوینچے نے اپنے مرنے سے 23 سال قبل ہی اپنے فیشن ہاؤس کو فروخت کرکے فیشن ڈیزائننگ سے ریٹائرمنٹ حاصل کرلی تھی، تاہم وہ اچھوتے انداز سے لباسوں کے ڈیزائن کے خاکے تیار کرتے رہے۔

ان کی موت پر ان کے فیشن ہاؤس نے ٹوئیٹ کے ذریعے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہیوبرٹ ڈی گوینچے کے اہل خانہ کے مطابق ان کی موت ان کے گھر پر ہوئی۔

ماسکو میں 1997 میں تھیٹر اداکاروں کے ساتھ—فوٹو: اے ایف پی
ماسکو میں 1997 میں تھیٹر اداکاروں کے ساتھ—فوٹو: اے ایف پی

’گوینچے اور لٹل بلیک ڈریس‘ کو فیشن کی دنیا میں ایک منفرد مقام دینے والے ہیوبرٹ ڈے گوینچے سے متعلق فلم سیبرینا کی اداکارہ ہیپبرن نے ان سے متعلق کہا تھا کہ ان کی شخصیت گوینچے کی پوشاک کی وجہ سے ہی ہے کیوں کہ وہ لباس سے زیادہ شخصیت تعمیر کرتے ہیں۔

گوینچے نے 1961 کی کلاسک فلم بریک فاسٹ ایٹ ٹیفینی کی اداکارہ اینڈرے ہیپبرن کے لیے سیاہ لباس بھی تیار کیا، اداکارہ 2006 میں گوینچے کا لباس کیے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
گوینچے نے 1961 کی کلاسک فلم بریک فاسٹ ایٹ ٹیفینی کی اداکارہ اینڈرے ہیپبرن کے لیے سیاہ لباس بھی تیار کیا، اداکارہ 2006 میں گوینچے کا لباس کیے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

معروف فیشن ڈیزائنر کی موت پر فرانس، اٹلی، اسپین اور دیگر ممالک کے فیشن ڈیزائنرز اور فیشن ہاؤسز نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

گوینچے اپنی اہلیہ میری کے ساتھ 1996 میں ایک تقریب کے دوران—فوٹو: اے ایف پی
گوینچے اپنی اہلیہ میری کے ساتھ 1996 میں ایک تقریب کے دوران—فوٹو: اے ایف پی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں