اوپو کا نیا فلیگ شپ فون رواں ماہ سامنے آئے گا

13 مارچ 2018
— فوٹو بشکریہ اینڈرائیڈ سینٹرل
— فوٹو بشکریہ اینڈرائیڈ سینٹرل

چینی کمپنی اوپو کا نیا فلیگ شپ فون ایف 7 رواں ماہ کے آخر میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ فون سب سے پہلے بھارت میں 26 مارچ کو ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا جائے گا۔

یہ فون بیزل لیس ڈسپلے اور آئی فون ایکس جیسے نوچ کے ساتھ ہوگا تاہم یہ بنیادی طور پر سیلفی کے پرستاروں کے لیے تیار کیا گیا ہے جس میں ایف 5 کی طرح اے آئی بیوٹیفکیشن ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : اوپو کا نیا فون پاکستان میں متعارف

اس کمپنی نے جو ٹیزر جاری کیا ہے اس میں یہ فون دیکھنے میں آئی فون ایکس جیسا ہی لگ رہا ہے جس میں نوچ واضح ہے۔

اس ٹیزر میں یہ فون دیکھنے میں اوپو کے آر 15 جیسا لگتا ہے جو کہ آئندہ چند روز میں چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اوپو ایف 7 کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں، اس کے مطابق یہ فون 6.2 کے فل ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جس میں 19:9 ریشو دیا گیا ہے۔

اس کے فرنٹ پر 25 میگا پکسل کا کیمرہ اے آر ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اوپو کا ڈوئل سیلفی کیمرہ موبائل متعارف

اس میں اسنیپ ڈراگون 670 پراسیسر یا میڈیک ٹیک ہیلیو پی 6 پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس میں کمپنی کا اپنا کلر 4.0 آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ اوریو کے امتزاج کے ساتھ ہوگا۔

اسی طرح سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں