یوٹیوب کا بہترین فیچر اب اسمارٹ فونز پر بھی دستیاب

13 مارچ 2018

ای میل

— فوٹو بشکریہ یوٹیوب
— فوٹو بشکریہ یوٹیوب

یوٹیوب دنیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ویڈیو شیئرنگ سائٹ ہے مگر کئی بار بہترین فیچرز کے لیے صارفین کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی کچھ یوٹیوب کی ڈارک تھیم کے معاملے میں بھی ہوا جو کہ کافی عرصے سے ڈیسک ٹاپ سائٹ پر تو دستیاب ہے مگر اسمارٹ فون صارفین کی جانب سے مطالبے کے باوجود اب تک اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا تھا۔

تاہم اب یوٹیوب کی ڈارک تھیم اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے دستیاب ایپ کے لیے متعارف کرادی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : یوٹیوب مکمل طور پر ری ڈیزائن

اس تھیم میں صارف معمول کے روشن سفید پس منظر کو سیاہ و خاکستری رنگ میں بدل سکتے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق ڈارک تھیم موبائل پر سب سے زیادہ مطالبہ کیے جانے والے فیچرز میں سے ایک ہے۔

ڈیسک ٹاپ پر ڈارک تھیم کے لیے سیٹنگز یا صارف کو اپنی پروفائل تصویر پر کلک کرکے اسے آن کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب کی وہ ٹرکس جو بیشتر افراد نہیں جانتے

اسمارٹ فونز کے لیے بھی کچھ ایسا ہی کرنا پڑے گا۔

اس فیچر تک رسائی کے لیے اکاﺅنٹ ائیکون پر کلک کرکے سیٹنگز میں جانا ہوگا اور وہاں ڈارک تھیم نامی سیٹنگ ہوگی، جسے آن یا آف کیا جاسکتا ہے۔

یہ فیچر آج سے دنیا بھر میں متعارف کرایا جارہا ہے، اس لیے ہوسکتا ہے کہ آپ تک پہنچنے میں اسے کچھ دن یا ہفتے لگ جائیں۔