سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکے والے شخص کو ایک ماہ جیل کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ 10 مارچ کو خواجہ آصف مسلم لیگ (ن) کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے کہ ایک شخص نے ان پر سیاہی پھینکی تھی۔

یہ پڑھیں: ملک ریاض کے خلاف ’زمین کے قبضے‘ کا مقدمہ

ڈپٹی کمشنر نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ مظفرپور کے رہائشی فیاض رسول کو نفرت آمیز جذبات ابھارنے اور نقصِ امن کا ماحول پیدا کرنے پر سزا سنائی گئی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ’فیاض رسول نے اپنی شر انگیز تقریر کے ذریعے مختلف مواقع پر مذہبی ہم آہنگی اور پرامن ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جو پبلک آرڈ کی خلاف ورزی ہے تاہم ملزم مزید پرامن ماحول کو بگاڑ سکتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: فورسز کا زمین پر ’قبضہ‘، سینیٹ کمیٹی تحقیقات کرے گی

پنجاب مینٹینس آف پبلک آرڈ آرڈیننس 1960 کے سیکشن 3 کے تحت حوالگی کے حکم نامے میں تحریر کیا گیا کہ ’قانون کی بالادستی، مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کو نقصان پہنچانے کو روکنا ضروری ہے‘۔

62 کنال اراضی وگزار

متعلقہ افسرا نے سمبڑیال میں لینڈ مافیا سے 62 کنال زمین واگزار کرالی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر توقیر نے الیاس چیمہ نے بتایا کہ بعض عناصر نے 25 کروڑ مالیت کی 62 کنال زمین پر قبضہ کرلیا تھا جسے متعلقہ حکام نے لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے زمین کا قبضہ حاصل کرلیا۔


یہ خبر 14 مارچ 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں