—فوٹو: ممبئی مرر
—فوٹو: ممبئی مرر

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور جو ان دنوں اپنی چچی سری دیوی کی حادثاتی موت کی وجہ سے غمزدہ ہیں، وہ جلد ہی اسکرین پر زویا نامی لڑکا کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

خبریں ہیں کہ سونم کپور 2008 میں شائع ہونے والی کتاب ’دی زویا فیکٹر‘ پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ ’دی زویا فیکٹر‘ بھارتی ناول نگار انوجا چوہان کا ناول ہے، جس کی کہانی زویا سنگھ سولنکی نامی ایڈوٹائز ایجنٹ لڑکے کے گرد گھومتی ہے۔

ناول کی کہانی فکشن پر مبنی ہے، اچھوتی کہانی کی وجہ سے کتاب نے بھارت میں بے حد پذیرائی حاصل کی۔

ناول کی کہانی کے مطابق زویا اپنے کیریئر کی بہتری کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملتی ہیں اور انہیں کرکٹ بورڈ اور ٹیم کی بہتری کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کی پیش کش کرتی ہیں۔

ناول کو انوجا چوہان نے لکھا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
ناول کو انوجا چوہان نے لکھا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

ناول کی کہانی میں بتایا گیا ہے کہ زویا نامی لڑکی بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے قسمت کی دیوی ثابت ہوئیں اور ان کی خدمات کے باعث ہی ٹیم 2010 میں ہونے والا ورلڈ کپ جیت پائی۔

ناول میں کئی کردار اور کئی کہانیاں ہیں، تاہم فلم کتاب کے مرکزی کردار زویا اور بھارتی کرکٹ ٹیم پر بنائی جائے گی۔

فلم کی ہدایات ابھیشک شرما دیں گے، جب کہ فلم کا کتاب کے نام پر ہی رکھا جائے گا۔

دی زویا فیکٹر 2008 میں شائع ہوئی تھی
دی زویا فیکٹر 2008 میں شائع ہوئی تھی

ممبئی مرر کے مطابق فلم میں سونم کپور زویا کا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جب کہ ان کے ساتھ ملایلم اداکار ڈولکر سلمان ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ڈولکر سلمان فلم میں کرکٹ ٹیم کے کپتان نکھل کھوڈا کا کردار ادا کریں گے۔

فلم کا اسکرپٹ نیہا راکیش شرما لکھیں گی، جب کہ فلم کو پرادھمن سنگھ پروڈیوس کریں گے۔

فلم کو رواں برس اپریل میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

—فوٹو: انڈین گیلری
—فوٹو: انڈین گیلری

تبصرے (0) بند ہیں