Dawnnews Television Logo

کراچی سے شکارپور, تصویری سفرنامہ

ملک میں موسم بہار کی وجہ سے ہر طرف ہریالی ہے، صوبہ سندھ میں بھی فصل ربیع پک جانے سے ہر طرف ہریالی چھائی ہوئی ہے۔
شائع 14 مارچ 2018 07:43pm

صوبہ سندھ کا شمار زرعی حوالے سے ملک کے زرخیز صوبوں میں ہوتا ہے، یہاں فصل خریف سمیت فصل ربیع میں بہت ساری فصلیں ہوتی ہیں، جو نہ صرف مقامی لوگوں کی ذرائع آمدن کا واحد ذریعہ ہیں، بلکہ یہ صوبے اور ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

فروری کے وسط سے ہی ملک میں موسم بہار کی شروعات ہوجاتی ہے، جس وجہ سے ملک کے سوکھے ہوئے درخت ہرے ہونے لگتے ہیں، جب کہ ان دنوں میں کھیتوں میں ہرطرف ہریالی چھائی ہوئی ہوتی ہے۔

اگر موسم بہار میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے لے کر کشمور تک سفر کیا جائے تو روڈ کی دونوں اطراف ہری فصلیں اور کھیتوں میں کام کرتے مقامی لوگ آنکھوں کو سرور بخشتے ہیں۔

فوٹوگرافر غازی حسین حیدری نے بھی کراچی سے شکارپور تک کا سفر کیا اور اس سفر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کردیا۔

یہ تمام تصاویر کراچی سے شمالی سندھ کے ضلع شکارپور کے درمیان آنے والے شہروں، دیہات، قصبوں، کھیتوں، شاہراہوں اور سڑکوں کی ہیں۔

تصاویربشکریہ: غازی حسین حیدری