18 فلموں کے تمام سپر ہیروز ایک جگہ اکھٹے

— فوٹو بشکریہ ڈزنی اسٹوڈیوز
— فوٹو بشکریہ ڈزنی اسٹوڈیوز

تصور کریں کہ 18 فلموں کے ہیرو یا کردار ایک فلم میں اکھٹی ہوجائے تو وہ کتنی مہنگی اور بڑی ہوگی؟

ایسا ہی کچھ مارول اسٹوڈیوز کی ایوینجرز سیریز کی نئی فلم میں ہونے والا ہے جس کا آخری ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

یہ ٹریلر سپر ہیروز فلموں کے مداحوں کے اندر اس نئی فلم کے لیے اشتیاق بڑھانے کے لیے کافی ہے۔

مزید پڑھیں : ایوینجرز : انفنٹی وار کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا

جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ مارول کی جانب سے بنائی جانے والی سب سے بڑی فلم ہے جس نے اپنے سینما یونیورس کی گزشتہ 10 سال میں بنائے جانے والی تمام 18 فلموں کے سپرہیروز کو ایک ہی جگہ اکھٹا کردیا ہے۔

خیال رہے کہ 2008 میں فلم آئرن مین کی ریلیز سے مارول کے اس فلمی یونیورس کا آغاز ہوا تھا۔

اب ایوینجرز : انفٹنی وار میں آئرن مین، بلیک پینتھر، کیپن امریکا، ڈاکٹر اسٹریج، اسپائیڈر مین، تھور، آنٹ مین اور ایوینجرز، گارڈینز آف دی گلیکسی اور دیگر تمام اداکاروں کی اس فلم میں واپسی ہورہی ہے۔

یہ تمام سپر ہیروز فلم اکھٹے ہوکر ولن تھینوس کا مقابلہ کریں گے جو کہ مارول یونیورس کا ایسا ولن ہے جس کی آمد کا عندیہ 6 سال پہلے ریلیز ہونے والی پہلی ایوینجرز فلم سے دیا جارہا ہے۔

تھینوس نامی یہ کردار 6 انفٹنی اسٹونز اکھٹا کرنے کی کوشش کررہا ہے، یہ ایسے پتھر ہیں جو متعدد مارول فلموں مین طاقت کے لیے اہم دکھائے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایوینجرز : انفٹنی وار اب جلد ریلیز ہوگی

اور ٹریلر دیکھ کر آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس کے خلاف جنگ سپرہیروز کے لیے کتنی مشکل ثابت ہونے والی ہے۔

خیال رہے کہ ایوینجرز : انفٹنی وار پاکستان سمیت دنیا بھر میں 27 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے، اس کا پہلا ٹریلر گزشتہ سال نومبر میں سامنے آیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں