اس تصویر میں کونسی ٹرین غلط سمت میں جارہی ہے؟

18 مارچ 2018
— فوٹو بشکریہ ہیتھرو ایکسپریس
— فوٹو بشکریہ ہیتھرو ایکسپریس

کیا آپ کو پہلیاں حل کرنا پسند ہے ؟ اگر ہاں تو اس تصویر میں چھپا 'راز' دماغ کو گھما کر رکھ دے گا۔

جی ہاں انٹرنیٹ پر ایک اور معمہ وائرل ہوچکا ہے، جو کہ اس طرح کی پہلیاں حل کرنے کے شوقین انٹرنیٹ صارفین کے ذہن الجھا چکا ہے۔

مزید پڑھیں : یہ بس دائیں جارہی ہے یا بائیں؟

ہیتھرو ایکسپریس نے اس پہیلی کو تیار کیا ہے جس میں 27 مختلف ٹرینیں مغرب کی جانب سفر کررہی ہیں، مگر ان میں سے ایک کا رخ مخالف سمت میں ہے۔

اسے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ پہیلی سر کھجانے پر مجبور کردیتی ہے اور جواب جاننے کے لیے لوگوں کو بہت باریک بینی سے کام لینا ہوگا۔

تو کیا آپ اس میں وہ ٹرین پکڑ سکتے ہیں جو مغرب کی بجائے مشرق کی جانب جارہی ہے؟

ایک اشارہ ہم دے سکتے ہیں کہ اس کی رنگت جامنی اور سفید ہے۔

کیا اب جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوسکے ؟

یہ بھی پڑھیں : کیا وائرل انٹرنیٹ پہیلی حل کرسکتے ہیں؟

اگر نہیں تو چلیں ایک اشارہ اور دیتے ہیں، وہ یہ کہ مطلوبہ ٹرین تصویر کے وسط میں کہیں چھپی ہوئی ہے۔

اگر اب بھی درست جواب ڈھونڈنے میں مشکل کا سامنا ہے تو وہ آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

جیسا آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ٹرین مغرب کی بجائے مشرق کی جانب جارہی ہے اور یقیناً کسی حادثے کا شکار ہونے والی ہے۔

فوٹو بشکریہ ہیتھرو ایکسپریس
فوٹو بشکریہ ہیتھرو ایکسپریس

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں