وہ اوقات جب پانی پینے سے گریز کرنا صحت کیلئے فائدہ مند

شائع March 19, 2018 اپ ڈیٹ March 19, 2018 07:37pm
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جو کھانا یا ورزش پانی پیے بغیر کرسکتے ہوں۔

ویسے تو ہمارے جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس کا بہت زیادہ استعمال بھی سنگین امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

تو یہ اچھا خیال ہے کہ پانی کی مقدار کو جسمانی ضروریات کے مطابق محدود کردیا جائے، مگر کچھ کام یا چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے دوران پانی پینے سے گریز کرنا بہتر ہوتا ہے۔

سونے سے قبل

سونے سے قبل پانی پینے سے گریز کرنے کی 2 وجوہات ہیں، ایک تو یہ کہ بستر پر جانے سے قبل اس یسال کا استعمال نیند کو متاثر کرسکتا ہے، اس عادت کے نتیجے میں رات کو پیشاب کے لیے اٹھنا پڑ سکتا ہے جبکہ سونے میں بھی معمول سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اسی طرح دوسری وجہ کا تعلق گردوں سے ہے۔ جیسا آپ کو علم ہوگا کہ دن کے مقابلے میں رات کو گردے اپنے افعال سست روی سے سرانجام دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کچھ افراد کو صبح اٹھنے پر چہرے اور ہاتھ پیر سوجنے کی شکایت کا سامنا ہوتا ہے۔ رات کو سونے سے قبل پانی پینا ایسے افراد میں یہ مسئلہ بڑھا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں : روزانہ 8 گلاس پانی پینا ضروری؟

ورزش کے دوران

ایک تحقیق کے مطابق ورزش کے دوران پانی پینا منفی اثرات کا باعث بن سکتا ہے، ورزش کے دوران جسمانی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے گرمی کا احساس ہوتا ہے، مگر خود کو ٹھنڈا کرنے کے لیے زیادہ پانی پینا مختلف اثرات جیسے سردرد، متلی، سرچکرانے وغیرہ کا باعث بن سکتا ہے۔ اسی طرح امراض قلب کے شکار افراد اگر ورزش کے دوران پانی استعمال کریں تو دل پر بوجھ بڑھنے کا امکان ہوتا ہے، اسی لیے ڈاکٹر ورزش کے بعد ہی پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

پیشاب کی رنگت ختم ہوجانا

بے رنگ پیشاب اس بات کی نشانی ہے کہ جسم میں پانی کی مقدار زیادہ بڑھ چکی ہے، اس کی وجہ دن بھر میں زیادہ پانی پینا ہوتا ہے۔ ایسا ہونے سے جسم میں سوڈیم کی سطح کم ہوتی ہے جو کہ مختلف طبی مسائل بشمول ہارٹ اٹیک کا خطرہ بن سکتی ہے۔

مرچوں کا احساس کم کرنے کی کوشش

زیادہ مرچ مصالحے کے بعد اگر جلن کا احساس ہورہا ہو تو پانی پینے سے گریز کرنا چاہیے، مرچوں میں موجود ایک مالیکیول اسی وقت تحلیل ہوتا ہے جب پانی کی جگہ ٹھوس سیال جیسے دودھ کو پیا جائے۔ اگر مرچوں کے اوپر پانی پیا جائے تو وہ مالیکیول برقرار رہتا ہے اور منہ سے غذائی نالی تک پھیل سکتا ہے، جس سے صورتحال زیادہ بدتر ہی ہوسکتی ہے۔

کھانے سے قبل، دوران یا بعد میں پینا

کھانے کے دوران پانی پینا بدہضمی کا باعث بن سکتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا منہ لعاب دہن بناتا ہے جس میں ایسے انزائمے ہوتے ہیں جو صحت مند نظام ہاضمہ کے لیے ضروری ہیں۔ کھانے کے دوران پانی پینا اس عمل کو کم کردیتا ہے جس کے نتیجے میں جسم غذا ہضم نہیں کرپاتا جو وقت گزرنے کے ساتھ معدے کے لیے نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔ خیال رہے کہ ٹھنڈا پانی پینا اس صورتحال کو مزید بدتر کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پانی کی کمی سے مرتب ہونے والے 7 جسمانی اثرات

مصنوعی مٹھاس

یہ مشورہ ان افراد کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے جو موٹاپے یا جسمانی وزن میں کمی کی کوشش کررہے ہوں، مصنوعی مٹھاس خوراک کی اشتہا کو بڑھا کر جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

سمندری پانی

یہ تو سب کو معلوم ہے کہ سمندر پانی پینے سے گریز کرنا چاہیے مگر بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ کیوں ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ سمندری پانی مختلف وائرسز سے بھرا ہوتا ہے جو نقصان پہنچاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ غلطی سے بھی یہ پانی منہ میں چلاجائے تو اسے فوری تھوک دینا چاہیے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ سمندری پانی میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور جسم کو اسے خارج کرنے کے لیے بہت زیادہ خالص پانی کی ضرورت پڑسکتی ہے جس کا نتیجہ سنگین ڈی ہائیڈریشن کی شکل میں نکل سکتا ہے۔

اگر پہلے ہی بہت زیادہ پانی پی چکے ہوں

اوپر لکھا تو جاچکا ہے مگر پھر یاد دلاتے جائیں کہ بہت زیادہ پانی پینا سوڈیم کی سطح کم کرکے ناخوشگوار اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔ اسی طرح یہ عادت گردوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے کیونکہ اسے خون میں موجود اہم اجزاءکو ریگولیٹ کرنے کا کام چھوڑ کر پانی کے اخراج کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Abdul hafeez Mar 19, 2018 11:14am
Assalamo Alaikum Sir ap sehat k hawalay se kafi achay articles aur news detay rehtay hein, on k liye Shukria. Lekin is article mein ap ne likha he k during exercise water nahi pena chahiye, ye bat galat he. Ap is article ka original link dete k ap ne kaha se lia he ta k pata chalta k konsa fitness search institute he jis ne ye recommend kia he. Exercise k doran minimum 500 ml to 1000 ml paani peena bahot zaruri he. Aur pani na peenay se nuqsan hota he. Main dunya k kuch mashoor fitness websites k articles k link niche de raha hu apni bat ki support me. THANKS https://www.menshealth.com.au/amount-of-water-to-drink-during-workout https://www.bodybuilding.com/fun/md63.htm https://www.precisionnutrition.com/workout-nutrition-explained https://www.precisionnutrition.com/all-about-dehydration https://www.livestrong.com/article/339075-importance-of-drinking-water-during-exercise/

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026