اگرچہ بولی وڈ کے سپر اسٹارز اور بڑے اداکاروں کی یہ کوشش رہتی ہے کہ ان کی فلمیں جلد سے جلد 100 کروڑ کلب میں شامل ہوجائیں۔

تاہم بعض مرتبہ کئی اہم اداکار اس کوشش میں ناکام نظر آتے ہیں۔

گزشتہ برس تو سلمان خان کی ’ٹیوب لائٹ‘ شاہ رخ خان کی ’جب ہیری میٹ سیجل‘ اور عامر خان کی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ جیسی فلمیں بھی فلاپ ہوگئیں۔

اگرچہ ان فلموں نے بعد ازاں 100 کروڑ کلب میں شمولیت بھی اختیار کی، تاہم یہ فلمیں اتنی کمائی کرنے میں ناکام رہیں، جتنی ان سے توقع تھی۔

اسی طرح رواں برس اکشے کمار کی فلم ’پیڈ مین‘ کے حوالے سے بھی کئی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں، تاہم فلم 9 فروری سے اب تک 100 کروڑ روپے نہیں کماسکی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’پیڈ مین‘ کی تشہیر کے لیے بھی کئی بولی وڈ اسٹار نے سوشل میڈیا پر مہم چلائی، مگر فلم ایک ماہ سے زائد کے عرصے میں 60 کروڑ روپے کمائی تک محدود رہی۔

تاہم گزشتہ ماہ 23 فروری کو ریلیز ہونے والی بولی وڈ رومانٹک کامیڈین فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ حیران کن طور پر محض 22 دن میں ہی 100 کروڑ روپے کماکر رواں سال کی ہٹ فلموں میں شامل ہوگئیں۔

یہی نہیں بلکہ ’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ گزشتہ 6 ماہ میں 100 کروڑ روپے سے زائد کمانے والی بولی وڈ کی وہ فلم بھی بن گئی ہے، جس سے لوگوں کو اتنی توقع کی کمائی نہیں تھی۔

اس سے قبل گزشتہ برس کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم ’ فقرے 2‘ بھی حیران کن طور پر 100 کروڑ سے زائد کمانے میں کامیاب گئی تھی۔

’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ بھی کم بجٹ میں تیار ہونے والی فلم ہے اور کسی کو بھی یہ اندازہ نہ تھا کہ فلم 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب جائے گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

تاہم فلم نے صرف 22 دن میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کی کمائی کرکے سپر ہٹ فلم ثابت ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریلیز کے چوتھے ہفتے سے قبل ہی کامیڈین رومانٹک فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ نے بھارت بھر سے 110 کروڑ روپے کماکر نیا اعزاز اپنے نام کیا۔

خیال رہے کہ ’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ کی ہدایات لو رنجن نے دی ہیں، جو اس سے قبل ’پیار کر پنچنامہ‘ جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔

’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ کی کہانی 2 دوستوں اورایک دوست کی گرل فرینڈ کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کہانی سونو،ان کے دوست ٹیٹو اور ٹیٹو کی گرل فرینڈ سوئیٹی کے گرد رومانس اور ڈرامے بازیوں کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں ٹیٹو اپنی بچپن کی دوست سوئیٹی سے نہ صرف بہت پیار کرتے ہیں، بلکہ اس سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں، لیکن ٹیٹو کا دوست یعنی سونو اس محبت اور شادی کے خلاف ہوتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سونو کا مؤقف ہے کہ ٹیٹو جس لڑکی سوئیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے، وہ دراصل دھوکیباز لڑکی ہے، مگر ٹیٹو ٹھہرا سوئیٹی کا دیوانہ جو اپنے دوست کی ایک نہیں مانتا۔

اگرچہ فلم کی کہانی کوئی بہترین خیال نہیں، تاہم اس میں رومانس اور کامیڈی کے تڑکے کو جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس وجہ سے فلم نے نئی نسل میں دھوم مچادی۔

فلم میں سونو کا کردار کرتک آریان، ٹیٹو کا کردار سنی نجار اور سوئیٹی کا کردار نشرت بھروچہ نے ادا کیا۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں عائشہ رضا، دپیکا امین، الوک ناتھ اور وریندر سکسینا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں